بین الاقوامی خبریں

فلسطینی شہری کا فدائی حملہ، پانچ قابض فوجی زخمی، حملہ آور جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس ،31اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی کنارے کے مشرق میں اریحا کے جنوب میں النبی موسیٰ گاؤں کے قریب ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے جب کہ قابض فوجیوں نے حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔عبرانی میڈیا کے مطابق ایک کار صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی، جس سے 5 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو معمولی جب کہ 2 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں کئی قابض فوجیوں کو زمین پر پڑے تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عبرانی چینل 14 کے نامہ نگار نے القدس کے العیزریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور برکات عودہ کے قتل (شہادت) کی تصدیق کی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تصدیق کی کہ اریحا کے قریب رن اوور آپریشن کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ آپریشن کے بعد قابض فوج نے نبی موسیٰ کے علاقے میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اریحا القدس اور وادی اردن کے درمیان واقع ہے۔ قبل ازیں الخلیل شہر میں ایک فلسطینی شہری کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی شہری نے جان کی بازی لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button