قومی خبریں

گجرات پل حادثہ: توفیق اور حسین فرشتہ بن کر 85 ہندوؤں کی جان بچائی

احمد آباد/نئی دہلی، یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات کے شہر موربی سے جہاں پل ٹوٹنے اور متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی دل دہلا دینے والی خبریں آئیں ،وہیں ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک انوکھی مثال بھی سامنے آئی ہے۔ جب کہ دو مسلمانوں نے کئی متاثرہ ہندوؤں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دونوں توفیق بھائی اور حسین پٹھان ہیں، جنہوں نے 85 ہندوؤں کی جان بچائی ہے۔ توفیق بھائی نے 35 زخمی ہندوؤں کو اسپتال پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تو وہیں تیراک حسین پٹھان نے 50 ہندوؤں کو ڈوبنے سے بچایا۔ اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان دونوں نوجوانوں کی ستائش ہو رہی ہے، مختلف تنظیموں اور انفرادی طور پر لوگوں نے ان کی تعریف کی۔ صحافی وسیم اکرم تیاگی مذکورہ دونوں بہادر مسلمان کے متعلق ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ گجراتی زبان کے اخبارات میں دونوں ہیرو کے چرچے ہو رہے ہیں۔وسیم اکرم تیاگی کے علاوہ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دیگر افراد بھی الگ الگ طریقے سے شیئر کررہے ہیں۔ صارف ظفر سیفی نے لکھا کہ توفیق راجو اور حسین پٹھان نے تقریباً200 لوگوں کی جان بچائی ہے۔خیال رہے کہ 30 اکتوبر کی شام 6.30 بجے کے قریب کیبل پل گرنے سے 145 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اور حیرت کی بات یہ کہ پل کی مرمت صرف چار دن پہلے ہوئی تھی۔ انتظامیہ نے پل کے نقل و حمل کا سرٹیفکٹ نہیں دیا تھا۔اس کے باوجود کمپنی نے پل کھول دیا۔ لیکن، پل پر جانے کے لیے سیاحوں کو ٹکٹ فروخت کیے جا رہے تھے اور ٹکٹ مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ دئیے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button