قومی خبریں

یوپی: یوگی نے دی انوکھی سزا، ڈی ایس پی کو بنایا داروغہ

رام پور، 3نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی میں بدعنوان افسر کے خلاف ایسی کارروائی کی گئی ہے جسے لوگ مثال کے طور پر بتا رہے ہیں۔ رشوت لینے والے افسر پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت موقف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریف ہو رہی ہے۔یہ معاملہ رام پور کا ہے، جہاں حکومت نے پیسے لے کر گینگ ریپ معاملے میں سی او سٹی ودیا کشور شرما کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ سی او سٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رام پور میں اسپتال چلانے والے شخص پر ایک خاتون نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔

سی او سٹی نے پہلے تو ایف آئی آر لکھنے سے انکار کر دیا، اس کے بعد جب معاملہ بڑھ گیا تو ایف آئی آر لکھاگیا۔اسپتال کے آپریٹر نے پولیس اہلکاروں کو کچھ شواہد پیش کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بے قصور ہے۔ اس کے بعد سی او سٹی کیس ختم کرنے کے عوض پانچ لاکھ روپے رشوت مانگ رہا تھا۔ اس معاملے سے متعلق ایک آڈیو اور ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔معاملہ لکھنؤ تک پہنچا، ودیا کشور شرما کو محکمہ داخلہ نے معطل کر دیا تھا۔ تاہم کچھ لوگوں نے لکھنؤ میں اعلیٰ حکام سے شکایت بھی کی کہ اس معاملے میں ایس پی بھی ملوث ہے۔

اس شکایت کے بعد سینٹرل ویجی لنس نے ودیا کشور شرما اور آئی پی ایس شگن گوتم کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی، تحقیقات ابھی جاری ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ایسے ہزاروں ملازمین ہیں جو کروڑوں روپے پر بیٹھے ہیں جن میں اعلیٰ بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔ پہلے ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، پھر چھوٹے پر۔ وہیں ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ اسے رشوت دے کر نوکری ملی ہوگی، اس لیے رشوت لے رہا تھا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کرپٹ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تو کسی حد تک ان کی طرف سے لوٹ مار کو روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button