سنبھل میں سنسنی خیز سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش:اویو ہوٹل میں 14 لڑکے لڑکیاں برہنہ حالت میں گرفتار ، 5طالبات بھی شامل
ہوٹل میں 14لڑکے لڑکیوں کی گرفتاری پر علاقے کے تمام لوگ جمع ہو گئے، اور گرفتار لڑکے لڑکیوں کا ویڈیو بنانے لگے، جس پر پولیس نے انہیں سختی سے ڈانٹا اور کاروائی کی دھمکی دی
سنبھل /یوپی ، ۴نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سنبھل کے چندوسی روڈ پر واقع اویو ہوٹل میں پولیس نے 14لڑکے لڑکیوں کوسیکس ریکیٹ کے تحت قابل اعتراض حالت میں دھر دبوچاہے۔ یہ کارروائی ایس ڈی ایم اور سی او کی قیادت میں کی گئی۔ یہ تمام لڑکے لڑکیاں شہر اور آس پاس کے علاقے سے بتائے جا رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار لڑکیوں میں 5 لڑکیاں شہر کے مختلف ڈگری کالج اور انٹر کالج کی طالبات ہیں۔پولیس کو کئی دنوں سے ہوٹل اویو میں سیکس ریکیٹ کی اطلاع مل رہی تھی، جس کے بعد یہ یہ کاروائی کی گئی ،گرفتار تمام لڑکے لڑکیوں کو کوتوالی لے جایا گیا، جہاں سے ان کے اہل خانہ کو اطلاع کی گئی ۔
بدھ کی دوپہر تقریباً 2 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ PWD گیسٹ ہاؤس کے سامنے واقع اویو ہوٹل میں سیکس ریکیٹ چل رہا ہے،اور ہوٹل میں کئی لڑکے لڑکیاں موجود ہیں۔اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس نے ایس ڈی ایم ونے کمار مشرا اور سی او جتیندر سنگھ کی قیادت میں چھاپہ مارا۔ سات جوڑے مختلف کمروں میں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ کوتوال اومکار سنگھ نے کہا کہ سبھی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ سبھی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس ٹیم نے مجرمانہ مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہوٹل میں 14لڑکے لڑکیوں کی گرفتاری پر علاقے کے تمام لوگ جمع ہو گئے، اور گرفتار لڑکے لڑکیوں کا ویڈیو بنانے لگے، جس پر پولیس نے انہیں سختی سے ڈانٹا اور کاروائی کی دھمکی دی، جس پر ویڈیو بنانے والے اپنے عمل سے باز آئے ۔
ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں میں پانچ لڑکیاں شہر کی ڈگری کالج کی طالبات ہیں ۔ پولیس نے ہوٹل سے جن سات لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے پانچ شہر کے ہی اسکولوں کی لڑکیاں بتائی جاتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈگری کالج کی دو طالبات ہیں، جبکہ ایک طالبہ دوسرے ڈگری کالج کی ہے۔ دو انٹر کالجوں سے ایک ایک طالبہ ہے،نیز نوجوان بھی اسی شہر کے بتائے جا رہے ہیں۔



