سروگیسی:56 سالہ امریکی دادی جس نے اپنی پوتی کو جنم دیا
فرٹیلائزڈ انڈے دوسری عورت کے رحم میں لگائے جاتے ہیں اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے لیے بہت سے جوڑے غیر ملکی خواتین سے رجوع کرتے ہیں
جارجیا :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حالیہ دنوں میں سروگیسی کے ذریعے بچے پیدا کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس نظام میں جو بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ سروگیسی کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرتے ہیں۔ فرٹیلائزڈ انڈے دوسری عورت کے رحم میں لگائے جاتے ہیں اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے لیے بہت سے جوڑے غیر ملکی خواتین سے رجوع کرتے ہیں۔ لیکن امریکہ میں سروگیسی پالیسی میں ایک نیا نقطہ نظر سامنے آیا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سروگیسی surrogacy کی کئی کہانیاں ہیں۔ پیپل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایسے ہی ایک واقعے میں، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے یوٹاہ میں ایک ماں نے سروگیٹ بن کر اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو جنم دیا۔امریکہ میں ایک56سالہ خاتون اپنی بہو کے بچے کو جنم دے کر دادی بن گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام نینسی ہاؤک ہے۔
بیٹا جیف ہیک Jeff Hauck ایک ویب ڈویلپر ہے۔ جیف کیمبریا جوڑے کے پہلے ہی چار بچے ہیں۔ اس دوران کچھ پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹروں نے بہو کیمبریا کا رحم نکال دیا۔ نینسی کی 30سالہ بہو کیمبریا کو ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر ڈاکٹروں نے اسے سروگیٹ(متبادل ماں) کے ذریعے بچہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ کیمبریا اور اس کے 33سالہ شوہر جیف نے جب یہ صورتحال نینسی کو بتائی تو اس نے اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو اپنے پیٹ میں رکھنے اور پیدا کرنے کی ذمہ دار ی خود اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈاکٹروں نے ہینا اور جیف کے بیضے اور اسپرمز سے ایمبریو تیار کیا اور اسے نینسی کے رحم میں رکھ دیا۔
نینسی نے 9ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھا اور گزشتہ دنوں اس کے ہاں اس کی پوتی کی پیدائش ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بچی اور نینسی دونوں صحت مند ہیں۔ گھر والوں کی طرف سے نومولود کا نام ہینا رکھا گیا ہے۔ نینسی کا کہنا ہے کہ ”اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کی ماں بننا ایک مسحورکن تجربہ ہے۔ میں اس تجربے کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک کتاب تصنیف کروں گی۔دادی، جو یوٹاہ ٹیک یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں، کو یقین ہو گیا تھا کہ لڑکی ہی ہوگی،انھوں نے پہلے ہی نام سونچ رکھا تھا۔
View this post on Instagram



