بین الاقوامی خبریں

ایلون مسک کی جانب سے آدھے ملازمین نکالے جانے پر جذباتی ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کہا، ’اس کیلئے میں ذمہ دار ہوں

سان فرانسسکو، 6نومبر  :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ان لوگوں سے معافی مانگی ،جنہیں مائیکروبلاگنگ سائٹ کے حصول کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر چھنٹنی کے درمیان ڈورسی نے اصرار کیا کہ موجودہ صورتحال کے لئے ہر کوئی ذمہ دار ہے اور میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔جیک ڈورسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹوئٹر پر ماضی اور حال مضبوط اور لچکدار ہے۔ وہ ہمیشہ راستہ تلاش کریں گے ،چاہے وہ لمحہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ مجھے احساس ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔

ہر کوئی جس حالت میں ہے، اس کے لئے میں ذمہ دار ہوں، میں نے کمپنی کو بہت جلد ایک بڑا سائز دے دیا، میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں اور اس سے محبت کرتا ہوں جس نے کبھی ٹوئٹر پر کام کیا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ احترام اور محبت کا یہ رشتہ موجودہ حالات میں باہمی نہیں ہے اور مجھے مستقبل میںبھی اس کی امید نہیں ہے، لیکن میں یہ سب سمجھ سکتا ہوں۔ خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی آدھے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ ملازمین کو ایک خود کار ای میل کے ذریعے ملازمت سے نکالے جانے کا پروانہ بھیجا گیا ۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے چار شریک بانیوں میں سے ایک ڈورسی نے ایک سال قبل سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ڈورسی نے بلیو اسکائی کے نام سے ایک سوشل میڈیا کاروبار شروع کیا ہے، ایک نئی قسم کا غیر مرکزیت نیٹورک ہے جو صارفین اور ڈویلپرز کو مزید طاقت دینے کا دعویٰ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button