قومی خبریں

سی اے اے مخالف مظاہرے: حسین کو دو سال کے بعد ملی ضمانت

الٰہ آباد ، 6نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم نوجوان، حسین، کو 26 ماہ (802 دن) بعد ضمانت دے دی جس کو کانپور پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہروں میں مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا تھا- جسٹس منیش ماتھر کی بنچ نے مشاہدہ کیا کہ ایف آئی آر میں ملزم کا نام نہیں ہے اور ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ اس ہجوم کا حصہ تھا جس نے احتجاج میں حصہ لیا۔حسین عرف آشوکو 22 اگست 2020 کو کانپور، اترپردیش میں 20 دسمبر 2019 کو ہونے والے احتجاج میں مبینہ طور پر حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حسین پر آئی پی سی کی دفعہ 147، 148، 149، 332، 353، 336، 307، 188، 427، 34، 109، 302، 120B؛ سیکشن 3/4 پبلک پراپرٹی کو نقصان کی روک تھام ایکٹ، 1984؛کے علاوہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 1944 کی دفعہ 7 اور آرمز ایکٹ 1959 کی دفعہ 27۔ لگائی گیئں اس حقیقت کا نوٹس لیتے ہوئے کہ ایف آئی آر میں حسین کا نام نہیں تھا اور 22 اگست 2020 سے جیل میں ہونے کے باوجود اس کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوئی، عدالت نے ذاتی مچلکے اور مساوی رقم کی دو ضمانتیں جمع کرانے پر ضمانت دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button