ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسٹار کھلاڑيوں کی جوڑی ٹوٹ گئی، یا ٹوٹنے والی ہے؟ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں ابھی بھی گرم ہیں۔رپورٹس کے مطابق قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔بیٹے اذہان مرزا کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو اپنے کئی معاہدے مکمل کرنا ہیں، علیحدگی کی خبروں پر تبصرہ نہ کرنے کی وجہ مختلف شوز کے لیے معاہدے اور قانونی پیچیدگیاں ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہوئے لیکن دونوں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیحدگی کی خبریں نشر ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر تو سوشل میڈيا پر شیئر کی لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پاکستان کا ایک مقبول چہرہ ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار ایک فعال یوٹیوبر بھی ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہونے کے ناطے عائشہ عمر کو پاکستان میں اسٹائل آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے۔عائشہ عمر نے 2015 میں ہٹ رومانٹک کامیڈی فلم کراچی سے لاہور سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے 2017 میں یلغار اور 2019 میں کاف کنگنا سمیت مقبول ہٹ فلموں میں بھی کام کیا۔اطلاعات کے مطابق عائشہ عمر اور شعیب ملک کے بولڈ فوٹوشوٹ نے ان کی شادی میں ہلچل مچا دی تھی۔ اسکرین پر اور آف اسکرین ان کی کیمسٹری نے شعیب کی ثانیہ مرزا کی ازدواجی زندگی میں مشکلات پیدا کیں۔
عائشہ عمر نے گزشتہ برس سوئمنگ پول پرایک نہایت بولڈ فوٹو شوٹ شعیب ملک کے ساتھ کروایا تھا ،جس کے بعد ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام شعیب ملک کے ساتھ جوڑا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی بولڈ فوٹو شوٹ نے اسپورٹس کی دُنیا کے مقبول ترین ستاروں کی جوڑی کی زندگی میں زہر گُھولنا شروع کردیا تھا۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
41 سالہ پاکستانی اداکارہ فلموں میں قدم رکھنے سے قبل ایک ماڈل تھیں۔ عائشہ عمر نے کرکورے، ہارپک، کیپری، پینٹین اور زونگ سمیت مشہور برانڈز کے اشتہارات میں کام کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی رہائش گاہ دبئی میں ایک نئے گھر میں منتقل کردی۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی کے پام جمیرہ میں رہائش پذیر تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے کسی اور مقام پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد سے یہ جوڑی دبئی میں مقیم ہے۔حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘ٹوٹے ہوئے دلوں کے بارے میں ایک پیغام شیئر کیا جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ "ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟”



