تلنگانہ کی خبریں

ٹی ار نگر جگتیال میں مکانوں کی انہدامی کاروائ پر خواتین کا احتجاج

جگتیال(تلنگانہ):19ڈسمبر (اردودنیا نیوز) جگتیال کے ٹی آر نگر کی خواتین نے آج جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور بلدیہ کی جانب سے ان کے مکانات کو غیر مجاز قرار دیتے ہوئے منہدم کئے جانے کے واقعہ کی اطلاع دی۔جس پر یونس ندیم نے متعلقہ عہدیداروں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔جس پر عہدیداروں نے بتایا کہ ٹی آر نگر کے مکینوں کے پاس نقلی پٹہ ہیں جس پر وہ غیر مجاز طور پر مکانات تعمیر کرلئے۔عہدیداروں کے اس جواب پر یونس ندیم نے دریافت کیا کہ کس طرح حکومت کی جانب سے نقلی پٹہ تقسیم کئے گئے اور عہدیدار اب تک کیوں خاموش رہے انہوں نے نقلی پٹہ تقسیم کرنے کے معاملے کی جامع تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کو ضلع کلکٹر سے رجوع کریں گے اور غیر خاندانوں کے ساتھ انصاف دلوائیں کے۔یونس ندیم نے کہا وہ اس مسئلے کو صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور قائد مجلس جناب اکبر الدین اویسی کے علم میں بھی لائیں گے

مزید خبریں

صدر ابتدائی مجلس ضلع عادل آباد کی فائرنگ میں تین افراد زخمی

متعلقہ خبریں

Back to top button