قومی خبریں

گجرات انتخابات: آئی اے ایس افسر کو انسٹا پوسٹ ،مہنگی ثابت ہوئی ،ڈیوٹی سے برطرف

نئی دہلی،18 نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات انتخابات کے لیے عمومی مبصر بنائے گئے اتر پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ کو اپنے انسٹا گرام سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو افسر کو ان کی انتخابی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ ابھیشیک سنگھ آئی اے ایس (یوپی: 2011) نے جنرل آبزرور کے طور پر اپنی پوسٹنگ/جوائننگ کو شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا استعمال کیا ہے اور اپنی سرکاری پوزیشن کو پبلسٹی اسٹنٹ کے طور استعمال کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ابھیشیک سنگھ کو فوری طور پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور تاحکم ثانی انہیں کسی الیکشن سے متعلق کسی بھی ڈیوٹی پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ابھیشیک سنگھ کو گجرات کے احمد آباد ضلع میں اسمبلی حلقہ 49-باپو نگر اور 56-اسروا کے لیے جنرل آبزرور مقرر کیا تھا۔ ایسے میں ابھیشیک سنگھ پر ایک بڑی ذمہ داری کے علاوہ ان کی پوسٹنگ انتخابات کے حوالے سے بھی بہت حساس تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کمیشن نے ابھیشیک سنگھ کو برطرف کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Singh (@abhishek_as_it_is)

متعلقہ خبریں

Back to top button