اسپورٹسسرورق

آئ پی ایل  کے 2021 کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملنا چاچاہیے وقفہ : روی شاستری

آئ پی ایل  کے 2021 کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملنا چاہیے وقفہ : روی شاستری 

آئی پی ایل 2021
Getty-images

چنئی ،05؍ فروری ( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے انڈین پریمیر لیگ کے 2021 سیزن کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو دو ہفتوں کا آرام ملنا چاہئے۔شاستری نے زور دے کر کہا کہ ، پابندیوں اور قرنطین کی مدت کی وجہ سے بایو سیکورذہنی طور پر مشکل ہے۔

کوچ نے مزید کہا ہے کہ یہ سال ہندوستانی کرکٹ کے لئے مشغول کیلنڈر ہے اور یہ تمام اہم کھلاڑی ہیں ۔ہندوستانی کھلاڑی انگلینڈ سیریز کے بعد آئی پی ایل 2021 میں حصہ لیں گے ، جس میں 4 ٹیسٹ ، 5 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے میچ شامل ہیں۔

روی شاستری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ اگلے ٹورنامنٹ یا سیریز میں کھیلنے سے پہلے کھلاڑیوں کے لئے 2 ہفتوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔ اگر بورڈ اس کے لئے تیار ہے ، تو کھلاڑی سری لنکا کے ساتھ گھر پر اور پھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کو تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button