بین الاقوامی خبریں

امارات میں پیدا ہونے والے پہلے صہیونی بچے کا پاسپورٹ جاری

یکم دسمبر سے3دسمبرتک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی

ابو ظبی ، 19نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظبی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ایک ایسے بچے کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جو ایک صہیونی خاندان کا ہے اور امارات میں پیدا ہونے والا پہلا اسرائیلی بچہ قرار دیا جاتا ہے۔ابو ظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ پراسرائیلی سفیرکو ایک بچے کو اٹھائے دکھایا گیا ہے۔ اس بچے کی تصویر کے ساتھ اس کا پاسپورٹ جاری کیا گیا۔سفارت خانے کے اکاؤنٹ نے بچے کو تھامے ہوئے سفیر کی تصویر ٹویٹ کی۔

دونوں ممالک کے درمیان دو سال کے امن معاہدے کے بعد ابوظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے ایک اسرائیلی بچے کو پاسپورٹ جاری کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیرامیر حائیک نے بچے کے پاسپورٹ حاصل کرنے پر جشن منایا اور اس قدم کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا دلچسپ لمحہ قرار دیا۔دوسری جانب ٹویٹرصارفین نے اسرائیلی قابض ریاست کی حمایت اور اس کے ساتھ نارملائزیشنل پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے فلسطینیوں کے مصائب اور اس میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی پر روشنی ڈالی۔

یہ ابوظبی اور قابض ریاست کے درمیان ابراہیمی معاہدوں کے مطابق تعلقات کو معمول پر لانے کے تقریباً دو سال بعد یہ بچہ پیدا ہوا۔ یہ معاہدہ امریکا کی کوششوں سے عمل میں آیا تھا۔اسرائیل کی طرف سے متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ کیے گئے امن معاہدوں نے فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی لہر پیدا کی ہے۔

51 ویں یوم وطنی پر امارات میں 3دن کی تعطیلات کا اعلان

دبئی، 19نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یکم دسمبر سے3دسمبرتک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

یکم سے 3 دسمبر 2022 تک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے عام تعطیل کے حوالے سے ہدایت سرکاری و پرائیوٹ سیکٹرز کی منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جو اماراتی کابینہ نے کیا تھا۔وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی کے موقع پر ملک کی اعلی قیادت، اماراتی عوام اور مقیم غیر ملکیوں کو مبارکباد دی ہے ،جبکہ یوم شہید پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button