دوحہ، 19نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فٹ بال ورلڈ کپ پہلی بار سال 1930 میں جنوبی امریکی ملک یوراگوئے میں کھیلا گیا تھا ۔ اس میں میزبان ملک بھی چمپئن بنا تھا۔یوراگوئے کو ورلڈ کپ ٹرافی دلانے میں جوز ناساجی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔ حالانکہ اس وقت ورلڈ کپ میں گولڈن بال نہیں دیا گیا تھا۔ 1982 سے گولڈن بال دینے کا رواج شروع ہوا۔ تاہم 1930 سے 1978 تک کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی گولڈن بال جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔برازیل کے کھلاڑی 21 فیفا ورلڈ کپ میں 7 بار گولڈن بال جیت چکے ہیں۔ تین بار اٹلی کے کھلاڑی اور دو بار ارجنٹائن اور یوراگوئے کے کھلاڑی یہ بڑا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کے کھلاڑی بھی ایک ایک بار جیت چکے ہیں۔
گولڈن بال جیتنے والے کھلاڑیوں کے اسماء اس طرح ہیں
ورلڈ کپ 1930: ہوزے ناساجی (یوروگوئے)،
ورلڈ کپ 1934: جیوسیپ میزا (اٹلی)،
ورلڈ کپ 1938: لیونیڈاس دا سلوا (برازیل)،
ورلڈ کپ 1950: زی جنہو (برازیل)،
ورلڈ کپ 1954: فرینک پوسکاس (ہنگری)،
ورلڈ کپ 1958: ڈی ڈی (برازیل)،ورلڈ کپ
1962: گارینچا (برازیل)،
ورلڈ کپ 1966: بوبی چارلٹن (انگلینڈ)،
ورلڈ کپ 1970: پیلے (برازیل)،
ورلڈ کپ 1974: جوہان کروف (ہالینڈ)،
ورلڈ کپ 1982: پاؤلو روسی (اٹلی)،
ورلڈ کپ 1986: ڈیاگو میراڈونا (ارجنٹینا)،
ورلڈ کپ 1990: سالواتور چیلاچی (اٹلی)،
ورلڈ کپ 1994: راماریو (برازیل)،
ورلڈ کپ 1998: رونالڈو (برازیل)،
ورلڈ کپ 2002: اولیور کاہن (جرمنی)،
ورلڈ کپ 2006: زین الدین زیدان (فرانس)،
ورلڈ کپ 2010: ڈیاگو فورلان (یوروگوئے)،
ورلڈ کپ 2014: لیونل میسی (ارجنٹینا)،
ورلڈ کپ 2018: لوکا موڈرک (کروشیا)۔



