ڈیجیٹل طور پر ادائیگی کے محفوظ ترین طریقہ کادعویٰ

ممبئی:(اردودنیا.اِن)ایئرٹیل کے صارفین کو آن لائن ادائیگی کی دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے بچانے کے لئے ، ایئرٹیل پیمنٹس بینک نے آج ‘ایئرٹیل سیف پے’ کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کا یہ سب سے محفوظ طریقہ ہے۔ ‘ایرٹیل سیف پے’ کے ذریعہ ، ایئرٹیل کے صارفین ایئرٹیل پیمنٹس بینک کے ذریعے یوپی آئی یا نیٹ بینکنگ پر مبنی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
اس سے انہیں بالکل بھی پریشانی نہیں ہوگی کہ ان کے کھاتے سے ان کی واضح اجازت کے بغیر رقم کی لین دین کی جارہی ہے۔ہندوستان کی پہلی ایجاد ، ‘ایئرٹیل سیف پے’ ایئرٹیل کی ’ٹیلکو ایکسکلوسیو‘نیٹ ورک انٹلی جنس کی طاقت کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ ادائیگی کی توثیق کی اضافی سیکیورٹی فراہم کرائی جاسکے۔
اس میں صنعت کے ٹو فیکٹر آتھنٹیفکیشن کے ضابطہ کے مقابلے میں ایک لیئر کی زیادہ تحفظ د ی گئی ہے۔ یہ صارفین کو ممکنہ دھوکہ دہی جیسے فشنگ، چوری کئے گئے کریڈنشیل یا پاس ورڈکے علاوہ فون کلوننگ سے سے بچانے کے لیے اعلیٰ سطح کا تحفظ فراہم کرتا۔تفصیلات کے لیے https://www.airtel.in/bank/safe-pay پر جائیں۔



