سرورققومی خبریں

شردھا قتل کا ملزم آفتاب کی حمایت کرنے والا راشد ہندو ’وکاس‘ نکلا، ملزم گرفتار

نفرت کے کھیل کی گاڑی پنکچر ہوگئی

بلند شہر ، 25 نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بلند شہر پولیس نے وکاس کمار نامی نوجوان کو گرفتار کر کے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ وہی وکاس ہے جو ایک وائرل ویڈیو میں راشد خان کا روپ دھار کر آفتاب پونا والا کی حمایت کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ اسی وکاس کمار نے اسے 36 ٹکڑے کرنے کی بات بھی کی تھی۔ پولیس وکاس سے تفتیش کر رہی ہے، جس نے راشد کا روپ دھار کر اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وکاس کے اس بیان کے پیچھے کوئی گہری سازش بھی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ یوٹیوب ویڈیو کا ایک چھوٹا سا حصہ پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں خود کو راشد خان کہنے والا شخص آفتاب پونا والا کے گھناؤنے فعل کا جواز پیش کرتا ہے۔

جس کے بعد اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کچھ لوگوں نے راش کے نام پر ایک کمیونٹی کے خلاف بہت سے منفی بیانات دئیے۔ اس کے بعد پولیس نے اس شخص کا سراغ لگا کر جمعہ کو اسے گرفتار کر لیا۔ تاہم سب سے چونکا دینے والی بات اس وقت سامنے آئی جب یہ انکشاف ہوا کہ ان کا نام راشد خان نہیں بلکہ وکاس ہے اور اس نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اس طرح کا بیان دیا!بلند شہر پولیس کے مطابق گرفتار وکاس سکندرآباد کا رہنے والا ہے۔وہ یہ کہتے ہوا نظر آیا کہ جب انسان کا دماغ خراب ہوتا ہے تو وہ غصے میں 35 کیا 36 ٹکڑے بھی کر دیتا ہے! جب ان سے پوچھا گیا کہ مارنے کاٹنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے، تو وہ کہتا ہے، بس چھری اٹھاؤ اور چلا دو!وکاس خود کو اس کام میں تجربہ کار بھی قرار دیتا ہے۔

سکندرآباد پولس اسٹیشن کے ذریعہ جمعہ کو ملزم وکاس کی گرفتاری کے بعد بلند شہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بتایاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ویڈیو ہمارے نوٹس میں آیا تھا، جو دہلی میں بنایا گیا تھا۔ جس میں ایک شخص جو خود کو راشد خان کہتا ہے قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ سکندرآباد اس شخص کی تلاش میں مصروف تھی۔ایس ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ کچھ کوششوں کے بعد آج اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ اس شخص نے اپنا اصل نام وکاس بتایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button