بابا رام دیو نے امریتا فڑنویس کے سامنے خواتین کے کپڑوں پر ایسی بات کہہ دی، سن کر آپ حیران رہ جائیں گے
خواتین اچھی لگتی ہیں چاہے وہ کپڑے نہ بھی پہنیں۔۔بابا رام دیو
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوگاگرو بابا رام دیو نے خواتین کے کپڑوں کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک تقریب کے دوران بابا رام دیو نے کہا کہ خواتین ساڑھیوں میں اچھی لگتی ہیں، خواتین شلوار سوٹ میں اچھی لگتی ہیں اور میری نظر میں وہ خواتین بھی اچھی لگتی ہیں چاہے وہ کچھ بھی نہ پہنیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بیان ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امرتا فڑنویس اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے ایم پی شریکانت شندے کی موجودگی میں دیا۔
یوگا گرو بابا رام دیو نے تھانے میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ جہاں خواتین یوگا کے لیے کپڑے لے کر آئیں اور پھر خواتین کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے لیے خواتین ساڑیاں لے کر آئیں۔ لیکن صبح یوگا سائنس کیمپ تھا، اس کے بعد خواتین کے لیے یوگا ٹریننگ کا پروگرام تھا۔ اس کے فوراً بعد خواتین کا اجلاس عام شروع ہوا۔ اسی لیے خواتین کو ساڑھی پہننے کا وقت نہیں ملا.
اس پروگرام میں یوگا گرو بابا رام دیو نے امریتا فڑنویس کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریتا فڑنویس کو جوان رہنے کا اتنا جنون ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ کبھی 100 سال کی بوڑھی نہیں ہونگی ہمیشہ جوان ہی رہینگی۔ چونکہ وہ کھانا بہت سمجھداری سے کھاتی ہیں اور خوش رہتی ہیں۔ رام دیو نے کہا کہ جب بھی دیکھوامریتا بچوں کی طرح ہنستی رہتی ہے۔ امریتا فڑنویس کے چہرے پر جس طرح کی مسکراہٹ ہے، میں وہی خوشی سب کے چہرے پر دیکھنا چاہتا ہوں۔
(Baba Ramdev Controversial statement).महाराष्ट्र के ठाणे में रामदेव ने कहा ‘साड़ी पहनने की फुर्सत नहीं थी, कोई बात नहीं, अब घर जाकर साड़ी पहनो, महिलाओं को साड़ी पहनना अच्छा लगता है. महिलाएं सलवार सूट में भी अच्छी लगती हैं और मेरी तरह बिना कुछ पहने भी अच्छी लगती हैं.’ pic.twitter.com/0Sw0NJxjUT
— Garima Mehra Dasauni (@garimadasauni) November 25, 2022



