فلمی دنیا

سیف علی خان کا بیٹا ابراہیم اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم بالی ووڈ میں بطورِ اداکار اپنا ڈیبیو دینے کو تیار ہیں۔ایک رپورٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فیم کیوز ایرانی کریں گے۔فلم کی کہانی دفاعی افواج کے گرد گھومتی ہے، توقع کی جاری ہے کہ اسے 2023 کے آخر تک ریلیز کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ابراہیم علی خان کرن جوہر کی آنے والی فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button