ٹوئٹر کے54 لاکھ ٹوئٹر صارفین کا ڈاٹا آن لائن لیک، رپورٹ میں انکشاف
لوڈر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ مجھے حال ہی میں یوروپی یونین اور امریکہ میں لاکھوں ٹوئٹر اکاؤنٹس کو متاثر کرنے والے بڑے پیمانے پر ڈاٹا خلاف ورزی کے ثبوت ملے ہیں۔ م
نیویارک ،28نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایسے حالات میں جبکہ ایلن مسک ٹوئٹر کو پوری طرح سے بدلنے کا کام کر رہے ہیں، کم از کم 5.4 ملین ٹوئٹر صارفین کے ریکارڈ ایک ’انٹرنل بگ‘ کے ذریعہ سے چوری ہو گئے ہیں اور ایک ہیکر فورم پرآن لائن لیک ہو گئے ہیں۔ آن لائن فروخت کے لیے 5.4 ملین ریکارڈ کے علاوہ ایک الگ ٹوئٹر ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کا استعمال کر اضافی 1.4 ملین ٹوئٹر پروفائل جمع کیے گئے تھے جنھیں مبینہ طور پر کچھ لوگوں کے درمیان نجی طور پر شیئر کیا گیا ہے۔بلیپنگ کمپیوٹر کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر ڈاٹا میں اسکریپ کی گئی جانکاری کے ساتھ ساتھ نجی فون نمبر اور ای میل پتے شامل ہیں جو کہ ظاہر شدہ جانکاری نہیں ہیں۔ سیکورٹی ماہر چاڈ لوڈر نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر یہ خبر بتائی اور جلد ہی انھیں معطل کر دیا گیا۔
لوڈر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ مجھے حال ہی میں یوروپی یونین اور امریکہ میں لاکھوں ٹوئٹر اکاؤنٹس کو متاثر کرنے والے بڑے پیمانے پر ڈاٹا خلاف ورزی کے ثبوت ملے ہیں۔ میں نے متاثرہ اکاؤنٹس میں سے ایک سے رابطہ کیا اور انھوں نے تصدیق کی ہے کہ خلاف ورزی کے بعد حاصل ڈاٹا بالکل صحیح ہے۔ یہ خلاف ورزی 2021 سے پہلے نہیں ہوئی تھی۔رواں سال جنوری میں ٹوئٹر اے پی آئی خطرے کی درستگی کا استعمال کر غیر ظاہر شدہ جانکاری والے ڈاٹا کو چرا لیا گیا تھا۔ رپورٹ میں اتوار کے روز کہا گیا کہ یہ ڈاٹا دسمبر 2021 میں ہیکرون بگ باؤنٹی پروگرام میں بتائے گئے ٹوئٹر اے پی آئی خطرے کی درستگی کا استعمال کر جمع کیا گیا۔



