شردھا قتل کیس کا پانڈو نگر میں اِعادہ: ماں-بیٹے نے باپ کی نعش کے ٹکڑے کئے، فریج میں رکھے،
ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریج میں رکھا، پھر آدھی رات کو اُٹھ کر باہر پھینکتا تھا۔
نئی دہلی،28نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں شردھا کے قتل جیسا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے اور یہ قتل ماں -بیٹے نے مل کر کیا ہے۔ اس معاملے میں غیر قانونی تعلقات کو وجہ بتائی جا رہی ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر مقتول بہو بیٹیوں پر گندی نظر رکھتا تھا۔ اس معاملہ میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریج میں رکھا، پھر آدھی رات کو اُٹھ کر باہر پھینکتا تھا۔
ملزم ماں بیٹے نے مل کر مختلف دنوں میں نعش کے ٹکڑوں کو آدھی رات کے بعد چاند سینما کے بالمقابل گراؤنڈ میں ٹھکانے لگا دیئے۔پانڈو نگر میں رہنے والے انجن داس کا قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیئے۔
اس کے بعد نعش کے ٹکڑوں کو پانڈو نگر اور مشرقی دہلی کے مختلف حصوں میں پھینک دیئے۔ قتل کا یہ اندوہناک واقعہ ماں-بیٹے نے مل کر انجام دیا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مشرقی دہلی میں انسانی جسم کے اعضاء کا معمہ حل کرلیا ہے۔ اس قتل کے بارے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ دہلی کے پانڈو نگر میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے نعش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں رکھا اور پھر قریبی کھیت میں پھینک دیا۔



