قومی خبریں

لال قلعہ کیس: پولیس نے مزید 45 شرپسندوں کی تصاویر جاری کیں،

لال قلعہ کیس: پولیس نے مزید 45 شرپسندوں کی تصاویر جاری کیں،

Retures

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پرلال قلعے پر تشدد کے معاملے میں ، دہلی پولیس نے 45 اور شرپسند عناصر کی تصاویرجاری کی ہیں۔ تمام 45 افراد تشدد اور سی سی ٹی وی ویڈیوز میں تشدد کرتے ہوئے دکھائے گئے۔ تاہم تشدد کا ماسٹرمائنڈدیپ سدھو ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ ویڈیو کی تحقیقات کے بعد پولیس نے ماہرین کی مدد سے ان تصاویر کو نکالا اور جاری کیا ہے۔

ماسٹر مائنڈ دیپ سدھوگرفت سے باہر

اس سے قبل کرائم برانچ نے 12 شرپسندوں کی تصاویر جاری کیں۔ دہلی پولیس نے اب تک اس تشدد سے متعلق 44 ایف آئی آر درج کی ہیں ، جس میں تقریباََ 150 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات ایس آئی ٹی تک پہنچنے کے بعد ، پولیس نے اب تک دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس کی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تقریباََ پانچ ہزار ویڈیوز کی تفتیش کر رہی ہے جو پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے ، وائرل ویڈیوز ، میڈیا کیمرے ، دہلی پولیس کیمرے اور عوام سے اپیل کرنے کے بعد ملی ہے۔ ان کی تفتیش کے بعد ہی پولیس نے شرپسندوں کی نشاندہی کی ہے اور اب تک انہوں نے 8 شرپسندوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان بھی کیاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button