بالوں کو خشکی سے بچانے کیلئے درج ذیل ہدایات پر عمل نہایت ضروری ہے۔
۱۔ ایسے شیمپو کا قطعاً استعمال نہ کیا جائے جس کے استعمال سے بالوں میں خشکی پیدا ہواور یہ خشکی شیمپو کے بہت زیادہ استعمال سے پیدا ہوتی ہے۔
۲-نہانے کے بعد ہیئر ڈرائیرکا استعمال کم سے کم کیا جائے۔
۳۔ تیل سر کے بالوں کی بہت بڑی ضرورت اور خوراک ہے زیتون، ناریل یا خالص سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے بھی خشک بالوں سے نجات مل جاتی ہے۔
۴۔ بہت زیادہ تیز دھوپ میں کام کرنے والی خواتین وحضرات کو چاہئے کہ وہ دھوپ میں پھرتے وقت سر پر سفید کپڑا رکھ لیا کریں تاکہ دھوپ کے اثرات براہ راست بالوں پر مرتب نہ ہوسکیں۔
۵۔ کھارے پانی کے ساتھ نہانے سے بھی بال خشک ہوجاتے ہیں اس لئے کھارے پانی کے استعمال سے بھی پرہیز ضروری ہے۔
بالوں میں پیدا ہونے والی ایک خطرناک بیماری روسی ہوتی ہے جن کے بالوں میں یہ بیماری پیدا ہوجائے ان کے بالوں کی نشوونما میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ بال چھدرے اور دور دور ہوجاتے ہیں جس سے ان کا قدرتی حسن ماند پڑ جاتا ہے ان میں چکناہٹ پیدا ہوجاتی ہے جو اچھے بھلے بالوں کا ستیا ناس کر دیتی ہے اس بیماری سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے بال کمزور ہوجاتے ہیں۔



