بین الاقوامی خبریں

جرمنی میں ایک ٹیچر پر سو سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا فرد جرم عائد

برلن،29نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سو سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ایک سابق استاد ہے۔ ملزم نے جرائم کا ارتکاب گزشتہ 23 سالوں کے دوران کیا۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سابق استاد پر 100 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقامی استغاثہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک سابق استاد پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گوئٹنگن سے تعلق رکھنے والا 47 سالہ شخص رواں برس جنوری سے زیر حراست ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جرائم 1998 سے 2021 کے آخر تک ہوئے ملزم پر بچوں اور اپنی نگہداشت میں دیگر افراد کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ اس بارے میں جرمن حکام کو امریکی تفتیش کاروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس شخص نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلایا تھا۔ اس شخص کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے بعد ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پر ریکارڈ کیے گئے اس کے مبینہ جرائم کے اشارے مل گئے۔فرد جرم میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 64 الزامات اور 14 سے 17 سال کی عمر کے نابالغ افراد کے ساتھ زیادتی کے 35 الزامات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button