بین الاقوامی خبریں

ریاض میں ایک بڑے ہوائی اڈے کے قیام کا اعلان

اس ایئرپورٹ کو اس انداز میں تعمیر کیا جائے گا کہ سن 2030 تک یہ سالانہ 12 کروڑ مسافروں کا بوجھ اٹھانے

ریاض ،29نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب نے پیر کو ریاض میں ایک نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا جس کا مقصد دارالحکومت میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دینا اور ساتھ ہی ساتھ ایوی ایشن کو جدید بنانے کے شاہی مملکت کے عزائم کی تکمیل کرنا ہے۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے ہوائی اڈے کا نام 86 سالہ شاہ سلمان کے نام پر رکھا جائے گا۔ یہ اعلان ان کے 37 ویں بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے کیا ہے جو اس وقت عملی طور پر سعودی عرب کے حکمران ہیں۔اس ایئرپورٹ کو اس انداز میں تعمیر کیا جائے گا کہ سن 2030 تک یہ سالانہ 12 کروڑ مسافروں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو گا اور 2050 تک یہ ایئر پو ٹ 18 کروڑ مسافروں کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کر سکے گا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کا منصوبہ سعودی عرب کے اس تصور کے مطابق ہے کہ ریاض کو دنیا کے دس بڑے شہروں کی معیشتوں میں شامل کیا جائے اور 2030 تک ریاض کی آبادی ڈیڑھ سے دو کروڑ تک پہنچنے اور انہیں شہری سہولیات مہیا کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔سعودی عرب کے ہوا بازی کے اہداف، شہزادہ بن سلمان کی ویژن 2030 نامی وسیع اصلاحات کا حصہ ہیں، جن میں اس دہائی کے آخر تک سفر کی گنجائش تین گنا بڑھا کر سالانہ ٹریفک کو 33 کروڑ مسافروں تک لانا ہے۔اس وژن میں 2030 تک اس شعبے میں100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا، ایک نئی قومی ایئر لائن قائم کرنا اور ہر سال 50 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل بھی شامل ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ نئے ہوائی اڈے سے دوہزار پچاس تک پینتیس لاکھ ٹن کارگو کو پروسیس کرنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button