قومی خبریں

متنازعہ دی کشمیر فائلز فلم پر تبصرہ سے تنازعہ: مخالفین کشمیر کو ہندوستان سے الگ رکھنا چاہتے ہیں :وویک اگنی ہوتری

نئی دہلی،29نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے IFFI میں متنازعہ فلم’ دی کشمیر فائلز ‘کو پروپیگنڈہ فلم کہے جانے پر گفتگو کی۔ وویک نے کہا کہ فلم کے خلاف بولنے والی وہ قوتیں ہیں جو کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنا چاہتی ہیں اور جو کشمیر کے خلاف مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ اسر ائیلی فلم میکر نادو لپیڈ دی کشمیر فائلز نامی فلم کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔اس پر وویک نے کہا کہ یہ بیان ایسی غیر ملکی طاقتوں کے حق میں دیا گیا ہے جو کشمیر کو شروع سے ہندوستان کا حصہ نہیں مانتی ہیں اور اس بیان کے تحت اسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ وویک نے کہا کہ ملک میں ٹول کٹ سمیت ہندوستان میں اتنا بڑا طبقہ ہے جو شروع سے ہی ایک ایجنڈے کے تحت کشمیر اور ہندوستان کے خلاف کام کر رہا ہے اور گوا میں فلم کے خلاف جو کچھ بھی کہا گیا وہ اسی بیانیے کا حصہ ہے۔

وویک نے کہا کہ جیوری ہونے کے ناطے ایسے فلم فیسٹیولز میں بانڈ سائن کیا جاتا ہے، جس سے آپ فیسٹیول کے خلاف اور نہ ہی کسی فلم کے خلاف اپنی ذاتی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود یہ سب کھل کر کہا گیا کہ دی کشمیر فائلز مکمل طور پر پروپیگنڈا ہے۔ وویک کا کہنا تھا کہ جب سے وہ چار سال قبل اس فلم کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے، تبھی سے ہی ’ دی کشمیر فائلز ‘ کی مخالفت ہو رہی ہے اور ایسی صورت حال میں ان کی فلم کے خلاف اتنی بڑی بات کہے جانے پر انہیں کوئی حیرت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button