اسپورٹسسرورق

میسی ارجنٹائن کیلئے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے

ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ ان کا ورلڈ کپ کا 22 واں میچ تھا۔

دوحہ، یکم دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فیفا ورلڈ کپ 2022 (FIFA WC 2022) میں لیونل میسی نے بدھ کی رات پولینڈ کے خلاف میچ میں داخل ہوتے ہی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ ان کا ورلڈ کپ کا 22 واں میچ تھا۔ اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کوپیچھے چھوڑ دیا۔ پولینڈ کے خلاف فتح کے بعد انہوں نے میراڈونا کو بھی ان کے خصوصی کارنامے پر یاد کیا۔میسی نے کہا کحہ مجھے ابھی پتہ چلا کہ میں نے یہ کارنامہ اپنے نام کیا ہے۔ میں مسلسل اس طرح کے ریکارڈ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، یہ احساس بہت حوصلہ افزا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آج میراڈونا میرے لیے بہت خوش ہوں گے ،کیونکہ وہ مجھے بہت پسند کرتے تھے۔

میں جب بھی کوئی اچھا کام کرتا تو وہ بہت خوش ہوتے تھے۔راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے پر میسی نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے آغاز کیا (سعودی عرب سے شکست) کے بعد ہمارا ایک ہی مقصد تھا کہ گروپ راؤنڈ کو کیسے پار کیا جائے۔ ہم نے یہ مقصد حاصل کر لیا ہے۔ آج پہلے گول کے بعد سب کچھ ہمارے حق میں چلا گیا۔ ہم نے ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے جو کرنا تھا وہ کر لیا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر افتتاحی میچ میں نہیں کر سکے۔ آج کے نتیجے نے ہمیں اعتماد دیا ہے جو مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ ارجنٹینا اپنا پہلا میچ سعودی عرب کیخلاف 1-2 سے ذلت آمیز طریقہ سے ہا ر گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button