بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیلی فوجی کی سفاکی: انتہائی قریب سے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

ایک صہیونی فوجی نے جمعے کی شام ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا۔

نابلس ، 3 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک صہیونی فوجی نے جمعے کی شام ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی شہری کوشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار دی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک صہیونی فوجی نے شہر کے وسط میں مرکزی سڑک پر ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ہلال احمر فلسطین نے کہا کہ قابض فوج نے اس کے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا جبکہ وزارت صحت نے بتایا کہ زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عمار مفلح کے نام سے کی گئی ہے ،جس کا تعلق نابلس کے گاؤں اوصرین سے ہے۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان کو گولی مارنے سے قبل اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی جھگڑ رہا ہے۔عبرانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو کے ذریعے حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button