ایک ہی منڈپ میں دو جڑواں بہنوں سے شادی
پنکی اور رنکی نامی جڑواں بہنیں ممبئی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتی ہیں
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست مہاراشٹرا کے سولاپور میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے ایک ہی منڈپ میں دو جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ شادی کرلی۔ پنکی اور رنکی نامی جڑواں بہنیں ممبئی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر خدمات انجام دیا کرتی ہیں۔ان دونوں نیجس نوجوان کے ساتھ شادی کی اس کا نام اتل ہے۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے یہ شادی ہوئی۔ کچھ دن پہلے پنکی اور رنکی کے والد بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ رہا کرتی تھیں تاہم حال ہی میں ان کی ماں بیمارہوگئی اور ان دونوں بہنوں نے اپنی ماں کو ہاسپٹل لے جانے کے لیے اتل کی گاڑی کا استعمال کیا۔ اس کے بعد ان میں دوستی ہوگئی اور دونوں بہنوں نے اتل سے شادی کا فیصلہ کیا کیونکہ بچپن سے ایک ساتھ پلی بڑھی یہ جڑواں بہنیں شادی کے بعد بھی ایک ہی گھر جانا چاہتی تھیں۔ جمعہ کو ان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بہت سے لوگ اس شادی کی قانونی حیثیت پر ریمارکس کررہے ہیں اور پولیس سے بھی شکایت کی گئی۔ پولیس نے دولہے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Two sisters, both IT professionals, from Mumbai marry same man from Akluj village in Solapur, Maharashtra. pic.twitter.com/xsTAaGhNAt
— Nakshab (@LocalBabaji) December 4, 2022



