دلچسپ خبریںسرورق

چھتیس گڑھ:پولیس اسٹیشن میں چور کا جواب سن پولیس افسران کی ہنسی چھوٹ گئی

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ چوری کے سلسلے میں ایک چور سے پولیس افسر پوچھتا ہے، جس پر چور جواب دیتا ہے،

چھتیس گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آپ اکثر بالی ووڈ فلموں میں نظر آتے ہیں، چور چوری کے پیسے تو غریبوں اور ضرورت مندوں میں بنتے ہیں، لیکن اصل زندگی میں شاید ایسا کوئی چور نہیں ہوتا، لیکن چھتیس گڑھ میں ایک چور کا دعویٰ ہے چور کی مانیں تو چوری کے پیسوں سے غریبوں کو کنبل بانٹ دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس چور کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اس کی وجہ سے چور سے پوچھ تاچھ میں ملے جوابات سن کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ چوری کے سلسلے میں ایک چور سے پولیس افسر پوچھتا ہے، جس پر چور جواب دیتا ہے،چور کا جواب سن کر پولیس افسر اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں کرتے۔اس کیس میں مجموعی طور پر چارملزم گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان چوروں کے پاس سے سونا-چاندی چوری کا لاکھوں کا سامان برامد ہوا۔

ویڈیو میں درگ کے پولیس آفیسر (ایس پی) ڈاکٹر۔ ابھیشیک پَلّو چور سے چوری کے سلسلے میں پوچھتے نظر آتے ہیں۔پولیس افسرنے پوچھا کیسا لگا چوری کرنے کے بعد۔سارق نے کہا چوری کرنے میں اچھا لگا لیکن بعد میںپچھتاوا ہوا-کیوںکہ غلط کام کیا۔پھر افسر نے سوال کیا ملا کتنا چور ی کا مال۔چور نے جواب دیا دس ہزار ۔غریب لوگوں میں بانٹ دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ٹویٹر پر اس ویڈیو Gulzar_sahab کے نام سے شیئر کیا ہے، اب تک 973.2K ویوج مل رہے ہیں۔ وہیں 41 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس ویڈیو کو لائک کیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین مختلف کمنٹ کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button