بین الاقوامی خبریں

ٹِک ٹاک ایپ سے امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں: ایف بی آئی

نیویارک ،5دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرس رے FBI Director Chris Wray نے ٹِک ٹِک ایپلیکیشن کو قومی سلامتی کے خدشات کا باعث قرار دیا ہے۔  رے نے متنبہ کیا کہ ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلیکیشن TikTok app کا کنٹرول چینی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایپ ہماری اقدار کے مطابق نہیں۔رے نے کہا کہ ایف بی آئی کو تشویش ہے کہ چینیوں کے پاس ایپ کے تجویز کردہ الگورتھم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ مواد میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اسے اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔رے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین روایتی جاسوسی کارروائیوں میں استعمال کے لیے اپنے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایپ کا استعمال کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button