سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ذیابیطس کا گھریلو علاج

ذیابیطس کے ٹھیک ٹھیک اسباب معلوم نہیں کرسکے ہیں، تاہم کچھ اسباب ایسے ہیں جو شوگر کے خطرات کو بڑھانے کا موجب بن سکتے ہیں

سائنسی محققین تاحال ذیابیطس کے ٹھیک ٹھیک اسباب معلوم نہیں کرسکے ہیں، تاہم کچھ اسباب ایسے ہیں جو شوگر کے خطرات کو بڑھانے کا موجب بن سکتے ہیں، جن میں موٹاپا، موروثی وجوہات، غیرمتوازن غذاؤں کا استعمال، بہت زیادہ میٹھی، نشاستہ دار، چکنائی اور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال، اعصابی تناؤ، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور موجودہ دور کا طرز زندگی وغیرہ۔

کریلا: شوگر کے لئے کریلا نہایت ہی پراثر اور بہترین قدرتی علاج ہے، اس سبزی کو کثرت سے استعمال کریں، روزانہ کم از کم ایک چمچ کریلے کا جوس ضرور پئیں، یہ خون اور پیشاب میں شکر کی سطح کو حیرت انگیز طور پر کم کردے گا۔

آملہ: آملہ وٹامن کی موجودگی کی وجہ سے شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے نہایت ہی پر اثر جز ہے۔ ایک چمچ آملے کے رس کو ایک کپ تازہ کریلے کے جوس میں ملاکر پئیں اور کم از کم دو مہینے تک اس کا استعمال جاری رکھیں، یہ لبلبے کو انسولین پیدا کرنے کے قابل بنادے گا۔ آملے کا استعمال ذیابیطس کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button