بین الاقوامی خبریںسرورق

افغانستان: سرکاری ملازمین کی بس بم سے ٹکرا گئی‘ 7 جاں بحق‘ 6 زخمی

پولیس حکام کے مطابق واقعے بارے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کابل، 7دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کابل افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں سرکاری ملازمین کی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے بتایا پٹرولیم ڈائریکٹوریٹ آف حیرتان کے ملازمین دفتر جا رہے تھے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعے بارے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ جلال آباد کی منی ایکس چینج مارکیٹ میں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button