بین الاقوامی خبریںسرورق

چین کے مقامی طور پر تیار کیے گئے کمرشل طیارے کی پہلی اڑان

بیجنگ کو امید ہے کہ اپنے اس منصوبے کے زریعے وہ ایک دن طیارہ سازی کے میدان میں بوئنگ اور ائیر بس کے تسلط کا خاتمہ کرے گا۔

بیجنگ،10دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نئے کمرشل جیٹ کی پرواز کے ساتھ بیجنگ کا مقامی سطح پر کمرشل طیاروں کی پیداوار کا خواب نئے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ نیا چینی طیارہ C919 آئندہ سال کے آغاز پر اندرون ملک شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پروازیں کرے گا۔چین میں مقامی طور پر طیار کیے گئے پہلے کمرشل طیارے نے جمعہ کے روز پہلی پرواز بھری ہے۔ بیجنگ کو امید ہے کہ اپنے اس منصوبے کے زریعے وہ ایک دن طیارہ سازی کے میدان میں بوئنگ اور ائیر بس کے تسلط کا خاتمہ کرے گا۔ C919 نامی اس طیارے کو چینکی سرکاری طیارہ ساز کمپنی کمرشل ائیر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا (COMAC) نے تیاری کے بعد شنگھائی ائیر پورٹ پر ایک تقریب کے دوران چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کے حوالے کیا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق اس جہاز نے شنگھائی میں واقع ایک ائیر پورٹ سے دوسرے تک پندرہ منٹ کی پرواز بھی کی۔اس کمرشل جیٹ میں 164 سیٹیں ہیں اور یہ ایئربس اے 320 اور بوئنگ 737 میکس سنگل آئل ماڈلز کا مقابلہ کرتا ہے۔ اس چینی طیارے کو ستمبر میں محفوظ آپریشنز کی سند دی گئی تھی۔ شنہوا کے مطابق اس طیارے کا پہلا تجارتی روٹ شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان طے کیا گیا ہے جس کا آغاز اگلے سال کی ابتدا پر متوقع ہے۔ ایئر لائن اگلے دو سالوں میں COMAC سے بقیہ چار طیارے حاصل کرنے کی توقع کر رہی ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں امریکہ کے ساتھ تجارتی اور ٹیکنالوجی کے تنازعات کے درمیان چین کی طرف سے مقامی طیاروں کی تیاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تاہم اس جہاز کی پیداوار کا انحصار غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والے پارٹس پر ہے۔ تاہم ان پارٹس کے مقامی متبادل پر کام جاری ہے اور اس کے بڑے مغربی حریفوں کی پیداوار کی شرح کے مقابلے میں 2030 تک تقریباً پچیس C919s تیار کرنے کا ہدف ہے۔C919s کے معلوم آرڈرز کی تعداد 1,100 سے زیادہ ہے، جس میں COMAC نے صرف گزشتہ ماہ میں 300 طیاروں کے آرڈرز موصول ہونے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button