سرورققومی خبریں

مدھیہ پردیش: زندگی کی جنگ ہار گیا تنمے، بورویل سے نکالی گئی بچے کی نعش

ریسکیو آپریشن پر سوال اٹھاتے ہوئے تنمے کی ماں نے کہا تھا کہ گر کسی لیڈر یا افسر کا بچہ ہوتا تو کیا اتنا وقت لگتا؟ اتنا وقت گزر گیا ہے اور وہ کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ مجھے دیکھنے بھی نہیں دیا۔

بھوپال ،10دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں کھلے بورویل میں گرنے والے 8 سالہ تنمے کو تمام کوششوں کے بعد بھی بچایا نہیں جا سکا۔ مانڈوی گاؤں میں منگل کی شام  گہرے کھلے بورویل میں گرنے والے تنمے  Tanmay کو تقریباً 84 گھنٹے کے آپریشن کے بعد باہر تو نکال لیا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ بیتول ضلع انتظامیہ نے تنمے ساہو کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس سے پہلے تنمے کو بچانے کی تمام کوششیں کی جا رہی تھیں۔ 56 گھنٹے میں 45 فٹ کھدائی مکمل ہونے کے بعد ہینڈ ڈرلر کے ذریعے تین فٹ تک سرنگ کی کھدائی کی گئی تاکہ سرنگ بنائی جا سکے۔

بچے کو نکالنے کے لیے 7 فٹ ڈرلنگ بھی شروع کر دی گئی تھی۔ جمعہ کی صبح 4 بجے تک اسے نکالنے کا امکان تھا لیکن ان کوششوں کے باوجود تنمے کو بچایا نہیں جا سکا۔دریں اثنا، متوفی بچے کے اہل خانہ نے آپریشن تنمے کے حوالے سے کئی سنگین سوالات اٹھائے تھے۔ ریسکیو آپریشن پر سوال اٹھاتے ہوئے تنمے کی ماں نے کہا تھا کہ گر کسی لیڈر یا افسر کا بچہ ہوتا تو کیا اتنا وقت لگتا؟ اتنا وقت گزر گیا ہے اور وہ کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ مجھے دیکھنے بھی نہیں دیا۔خیال رہے کہ تنمے 6 دسمبر کی شام تقریباً 5 بجے میدان میں کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا تھا اور اگلے ایک گھنٹے میں ریسکیو آپریشن شروع ہو گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے اس تک پہنچنے کی پوری کوشش کی۔ بچے کو نکالنے کے لیے بور کے متوازی گڑھا کھودا جا رہا تھا لیکن پانی کے مسلسل داخل ہونے کی وجہ سے گڑھے کی زیاہ گہرائی تک کھدائی نہیں کی جا سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button