تلنگانہ کی خبریں

نوجوان طلباء و طالبات سرکاری نوکریوں کیلئے آگے آنے کی کوشش کریں۔کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ ضلع کا اجلاس

اسٹاف سیلیکشن کمیشن(SSC)کے ذرریعہ CHSLکے چار ہزار پانچ سو جائیدادیں اور KVSکے تیرا ہزار سے زائد جائیدادوں کے اعلامیہ جاری ہوئے ہیں۔

 نامہ نگار محمد حسین رپورٹر

مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کیلئے مسا بقتی امتحانات کا اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اور دیگر ملازمتوں کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے بھی اعلامیہ عنقریب آنے والے ہیں۔ اس سنہرے موقع سے استعفادہ حاصل کرنے نوجوانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں سے متعلق تفصیلات اور امتحان کی تیاری کیلئے کرئیر گائیڈنس ٹیم نارائن پیٹ کی جانب سے ایک واقفیت اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں محمد نصیرالدین ایم۔سی۔اے نے مسا بقتی امتحان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جانب سے متعین اوقات میں جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آتی ہے۔ جس میں UPSC،SSC اور KVSکے اعلامیہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسٹاف سیلیکشن کمیشن(SSC)کے ذرریعہ CHSLکے چار ہزار پانچ سو جائیدادیں اور KVSکے تیرا ہزار سے زائد جائیدادوں کے اعلامیہ جاری ہوئے ہیں۔ اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے تقریباً 90 ہزار جائیدادوں کیلئے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس میں گروپ 4 کے9168جائیدادیں، جونیر لکچرر کے 1392جائیدادیں، پالی ٹکنیک لکچرر کے 247جائیدادیں، ڈرگ انسپکٹر کی18 جائیدادیں،محکمہ گراونڈ واٹر میں 32گزیٹیڈ جائیدادیں اور 25نان گزیٹیڈ جائیدادیں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اور دیگر جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری ہونے والے ہیں۔ بعد ازاں صباء سلطانہ ٹیچر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقل مزاجی محنت و لگن کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں۔ مزید کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں عید اور شادیاں آتے اور جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ایسے موقع بار باا نہیں آتے۔

اجلاس کا افتتاح حافظ افتخار احمد کی قرآت کلامِ پاک سے ہوا۔ اور اجلاس کی کاروائی حسن الدین نے چلائی جبکہ اختتامی کلیمات فیض چاندنے کی۔ علاوہ ازیں سرکاری جائیدادوں سے متعلق محمد نصیرالدین نے ایک نصابی کتابچہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی، جس میں تمام مضامین کی فہرست کو تفصیلی طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نصیرالدین، محمد حسن الدین مڑکی، فیض چاند، رفیع الدین، محمد حسین، شیخ فیاض، شمش الدین کے علاوہ دیگر طلباء و طالبات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button