یوپی : اسلام قبول کرنے والے 80 افراد دوبارہ ہندو بن گئے
ان لوگوں نے بتایا کہ وہ دس سال پہلے مسلمان ہوئے تھے، اس پر دباؤ ڈالا گیا جس کی وجہ سے وہ اپنا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔
مظفر نگر، 12دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)رام پور ضلع میں رہنے والے 12 خاندانوں کے 80 افراد نے اسلام چھوڑ دیا اور مظفر نگر ضلع میں ہندو مذہب میں واپس آ گئے۔میڈیا کی اطلاع کے مطابق مظفر نگر کے یوگ سادھنا یشویر آشرم میں رام پور ضلع کے 80 لوگ ہندو مذہب میں واپس آ گئے ہیں۔ برہما چاری مرگیندر آچاریہ نے شدھی کرن کی رسم ادا کی ۔ 10 سال بعد گھر واپس آکر عثمان پھر سے اروند کمار بن گئے ہیں۔
ٹیٹاوی تھانہ علاقہ کے باگھرا میں واقع آشرم میں اتوار کی دیر رات ہون ہوا۔ برہمچاری یشویر مہاراج نے بتایا کہ رام پور سے 80 لوگ یہاں پہنچے۔ ان لوگوں نے بتایا کہ وہ دس سال پہلے مسلمان ہوئے تھے، اس پر دباؤ ڈالا گیا جس کی وجہ سے وہ اپنا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔ لیکن اب وہ دوبارہ ہندو مذہب میں واپس آنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد شدھی کرن کی رسم ادا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد جاوید کا نام پریم پرکاش، عمرانہ کو کنیکا، عثمان کو اروند، فاطمہ کو دیکشا، ثانیہ کو نندنی اور برکھا کا نام سمن دیا گیا ہے ۔



