اسرائیل نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو فائرنگ سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خواتین سمیت شرکا میں ہر آنکھ آشکبار تھی۔
غزہ ،14دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی فوج نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے غیر ارادی قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ فلسطینی لڑکی Jana Zakarneh جنی زکارنہ گزشتہ اتوار کی رات مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران جاں بحق ہوگئی تھی۔اسرائیلی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، غیر ملوث شہریوں کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کی بھتیجی کے چہرے پر 2 جبکہ گردن اور کندھے پر ایک ایک گولی ماری گئی۔جاں بحق ہونے والی لڑکی کے چچا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج شدید فائرنگ کررہی تھی، لڑکی اس وقت اہل خانہ کے ساتھ گھر کے اندر موجود تھی، لوگوں کی چیخ و پکار سن کر وہ چھت پر دیکھنے گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج 20 منٹ بعد علاقے سے چلی گئی جس کے بعد والد نے چھت پر جاکر دیکھا تو ان کی بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رہائشیوں نے اسرائیلی اسنائپرز کو قریبی عمارت پر کھڑے دیکھا جن میں سے ایک نے بظاہر لڑکی کو گولی ماری۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ۔
پیر کی شام فلسطینی عوام نے جنین مں شہید ہونے والی 16 سالہ جنی زکارنا کو سپرد خاک کر دیا ہے۔ شہید فلسطینی بیٹی کا جنازہ پہلے ہسپتال سے اس کے گھر لے جایا گیا اور پھر قبرستان روانہ ہوا۔جنی زکارنا کے بارے میں وزارت صحت کے ذرائع سے جنین کے قریبی رہاشی فلسطینی خاندان کی یہ بیٹی کو اسرائیلی قابض فوج نے ایک حملے کے دوران اتوار کی رات سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں ہسپتال میں پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکی۔پیر کی شام جنازے میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی اور اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، اس موقع پر خواتین سمیت شرکا میں ہر آنکھ آشکبار تھی۔
دوسری جانب فلسطین کی خبر ایجنسی کا اسرائیلی فوج کے چھاپے سے متعلق بتانا ہے کہ اس کارروائی کے دوران مزید 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 165 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔



