تلنگانہ کی خبریں

فون ریچارج کیلئے پیسے نہ دے پانے والے والدین کو بیٹے کے پوسٹ مارٹم کیلئے 9 ہزار روپئے دینے پڑے

25 سالہ وائی سریندر نے اس کے موبائل فون کو ریچارج کروانے کیلئے اس کے والدین نے اسے 200 روپئے دینے سے انکار کرنے کے بعد اس نے پیر کو کیڑے مار دوا کا استعمال کیا تھا

son autopsy حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کتہ گوڑم ایریا ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی کمارا سوامی نے ودیا ودھانا پریشد کے ایک وارڈ بوائے کو خودکشی کرنے والے ایک 25 سالہ نوجوان کے پوسٹ مارٹم میں مدد کرنے کیلئے اس کے افراد خاندان سے پیسے لینے پر معطل کردیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا لیکن اس کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اطلاع کے مطابق اسوا راؤ پیٹ منڈل میں نارائنا پورم کے ساکن 25 سالہ وائی سریندر نے اس کے موبائل فون کو ریچارج کروانے کیلئے اس کے والدین نے اسے 200 روپئے دینے سے انکار کرنے کے بعد اس نے پیر کو کیڑے مار دوا کا استعمال کیا تھا اسے اسوا راؤ پیٹ میں گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا اور بعد میں بہتر علاج کیلئے کتہ گوڑم ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وارڈ بوائے ہری رام نے جو چھ ماہ میں ریٹائرڈ ہونے والا ہے، 9,000 روپئے کا مطالبہ کیا۔ 3000 روپئے پوسٹ مارٹم کرنے والے کیلئے، 1500 روپئے مختلف آئیٹمس جیسے کپڑا، کیمیکلس وغیرہ کیلئے، 500 روپئے روم کی صفائی کیلئے، 3000 روپئے دوسرے اخراجات کیلئے اور نعش کے فوٹوز لینے کیلئے 1000 روپئے۔ خودکشی کرنے والے اس نوجوان کے غربت زدہ والدین نے ان کے جان پہچان کے لوگوں سے قرض حاصل کرکے یہ رقم ہری رام کو دی۔ اس کے ایک رشتہ دار نے ہری رام کے اس ڈیمانڈ کا ایک ویڈیو لیا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

جلد ہی یہ ویڈیو وائرل ہوگیا جس پر ہاسپٹل اتھاریٹیز نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈاکٹر کمارا سوامی نے جنگی خطوط پر اس کی انکوائری کی۔ انہیں اس وارڈ بوائے کے خلاف ثبوت ملا اور اس نے بے شک رشوت طلب کی تھی۔ انہوں نے فوری طور پر ہری رام کو معطل کردیا۔ ڈاکٹر کمارا سوامی نے کہا کہ انہیں ان کی ابتدائی تحقیقات میں اس وارڈ بوائے کی جانب سے بطور رشوت 9000 روپئے وصول کرنے کا ثبوت ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس کی اطلاع ڈسٹرکٹ کلکٹر کو دی ہے تاکہ مزید کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button