قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سعید انصاری ہاؤس ناظرین کی توجہ کا مرکز

جامعہ کی انجمن تعلیم وتربیت کے تحت انصاری ہاؤس کو گجرات کے ثقافتی ورثے کا موضوع دیاگیا

Jamia Millia Islamia نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 سے 21 دسمبرتک این ایس ایس کیمپ کے ساتھ CCA ہفتہ منایا جارہا ہے۔اس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں شرکت کرنے والی سبھی ٹیموں کو بانیان جامعہ اور معماران جامعہ کے نام سے منسوب الگ الگ ہاؤسیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔واردھا کانفرنس میں بنیادی تعلیم کا جو مسودہ ڈاکٹرذاکر حسین نے تیارکیا تھا اس کے عملی نفاذ کے لیے جامعہ میں سب سے پہلے استادوں کا مدرسہ(ٹیچرزٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) قائم ہوا۔اسے مخفف میں ٹی ٹی آئی کے نام سے جانا جاتا تھا اور آج بھی اسی نام سے مشہور ہے۔سعید انصاری ’’استادوں کا مدرسہ‘‘ کے پہلے پرنسپل مقررہوئے تھے۔انھوں نے اس ادارے کی خدمت میں اپنی پوری عمروقف کردی اوراس کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ہاؤس کا نام سعید انصاری ہاؤس رکھاگیا۔

اس سال ہر ہاؤس کو ایک خاص صوبے کی تہذیب وراویت اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کے لے ایک مقررہ علاقہ دیا گیا ہے۔اس مقررہ علاقے کواس صوبے کے رنگ میں رنگنا اوروہاں کے ثقافتی علامات نیز لباس اورآرٹ کی نمائش پیش کرنی ہے۔ان میں سعید انصاری ہاؤس شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہے جسے گجرات کی نمائندگی دی گی ہے۔اس ہاؤس کے سپروائزرز محمد ابرابر عالم اور ڈاکٹر بھارتی شرما کاکہنا ہے کہ انصاری ہاؤس کو اس طرح سجایا اور سنوارا جارہا ہے کہ یہاں قدم رکھتے ہی ہر فرد خود کو گجرات کی سرزمین میں محسوس کرے گا۔اس ہاؤس میں گجرات کی طرززندگی، آرٹ، پینٹنگ اور دیگر ثقافتی علامات کی نمائش کچھ اس طرح کی گئی کہ شائقین کے لیے اس میں کافی کشش اور دل چسپی کا سامان ہے۔لوگ جوق درجوق اس کی زیارت کے لیے آرہے ہیں۔اس کچھ تصویری جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button