سرورققومی خبریں

الٰہ آباد یونیورسٹی میں گارڈ کی کئی راؤنڈ فائرنگ، طلباء – پولیس میں جھڑپ

راصل اس وقت احتجاج کرنے والے کچھ طلبہ نے بھو سمادھی لینے کا اعلان کیا تھا۔

الٰہ آباد ، 19 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی میں ایک بار پھر طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ لڑائی میں کئی طلباء زخمی ہوئے۔ حالانکہ کسی کو گولی نہیں لگی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہنگامہ مسلسل جاری ہے۔ ساتھ ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز بھی الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ کی فیسوں میں اضافے کو لے کر پولیس کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی تھی۔ اس دوران یونیورسٹی کیمپس میں افراتفری مچ گئی۔ دراصل اس وقت احتجاج کرنے والے کچھ طلبہ نے بھو سمادھی لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد پولیس نے بھو سمادھی لینے کی کوشش کرنے والے طلباء کو زبردستی ہٹانا شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں طلبا اور پولیس والوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور دھکے مارنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ طلباء نے یونیورسٹی کیمپس میں قبریں کھود کر ’’بھو سمادھی‘‘ لینے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس ہر طالب علم کو وہاں سے گھسیٹ کر لے گئی۔ وہاں کا ماحول کچھ ہی دیر میں بگڑ گیا۔ طلباء اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک تصادم ہوا، طلباء اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button