ملک پر پھر منڈلایا کرونا کا خطرہ دہلی میں ایک مریض کی موت،
کرونا پر میٹنگ کے بعد سی ایم کجریوال نے کہا: دہلی میں BF.7 ویرینٹ کا کوئی کیس نہیں ، کرونا کو لیکر ہماری تیاریاں مکمل ہیں
نئی دہلی، 22دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چین سمیت دنیا کے کئی حصوں میں تباہی مچانے والے کورونا کا سایہ ہندوستان پر بھی منڈلانے لگا ہے۔ چین میں تباہی پھیلانے والے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ بی ایف.7 Covid-19 BF.7 variant کے چار کیسز ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی موت کی اطلاع ہے۔
دریں شہر میں کووڈ کی پازیٹوٹی کی شرح 0.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ایکٹو کیسز کی کل تعداد 27 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1980555 تک پہنچ گئی ہے۔ ہوم آئی سولیشن میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 ہے۔نئے کورونا کیسز کے ساتھ شہر میں کیسز کی کل تعداد 2007102 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد اب 26520 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان میں اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ بی ایف7 کا پہلا کیس بھی پایا گیا ہے، جس نے پورے چین میں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔
کرونا پر میٹنگ کے بعد سی ایم کجریوال نے کہا: دہلی میں BF.7 ویرینٹ کا کوئی کیس نہیں ، کرونا کو لیکر ہماری تیاریاں مکمل ہیں
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر کورونا کی صورتحال کو لے کر ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کجریوال نے کہا کہ دہلی میں اومکرون ویرینٹBF.7 کا ایک بھی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 92 فیصد کیس ایکس بی بی ویرینٹ کے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین اور دیگر کئی ممالک میں کووڈ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس کا BF.7 ویرینٹ ہے۔ ہمارے پاس دہلی میں اس قسم کا ایک بھی کیس نہیں ہے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جینوم کا استعمال کر رہے ہیں،اور سیکوینسنگ کر رہے ہیں۔ ابھی دہلی میں ایکس بی بی ویریئنٹس کے کیس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر کورونا پھیلتا ہے تو ہم پوری طرح تیار ہیں۔ سی ایم کجریوال نے کہا کہ مرکز کے رہنما خطوط کے مطابق تمام کیسوں کی جینوم سیکوینسنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم دہلی میں روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کریں گے۔وزیر اعلیٰ کجریوال نے کہا کہ دہلی میں تقریباً 100 فیصد لوگوں کو پہلی خوراک اور دوسری خوراک ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہلی میں کووڈ کے لیے 8,000 بستر ہیں۔ اب ہمارا ہدف کو وڈڈ سے متعلق 36,000 بیڈ بنانے کا ہے۔ ہمارے پاس دہلی میں 928 ملین ٹن آکسیجن ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صرف 24 فیصد لوگوں نے احتیاطی خوراک لی ہے، ہم لوگوں سے احتیاطی خوراک لینے کی درخواست کرتے ہیں، ہمارے پاس 380 ایمبولینسیں ہیں، ہم نے مزید ایمبولینس خریدنے کا حکم دیا ہے۔ ہم مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔



