یاترا بند کرو، ماسک پہنو، کورونا پھیل رہا ہے ، وزیر صحت کے خط پر راہل گاندھی کا ردعمل
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو ہریانہ کے نوح (میوات) میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔
نوح ، 22دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو ہریانہ کے نوح (میوات) میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی وزیر صحت من سکھ منڈاویہ کے خط پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مجھے خط موصول ہوا ہے کہ یاترا بند کرو، کووڈ آ رہا ہے۔ یہ یاترا روکنے کے لئے بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپ کتنی ہی کوشش کریں ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں (مودی حکومت) نے مجھے خط لکھا ہے کہ کورونا آ رہا ہے، یاترا بند کریں۔ اب یاترا روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کی سچائی سے ڈر گئے ہیں۔
مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم پورے کام کریں گے۔مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ جب میں لوک سبھا میں بولنے جاتا ہوں تو میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ آپ مودی جی سے مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کریں۔ جب کوئی نریندر مودی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو نریندر مودی اس کا مقابلہ نہیں کر تے اور بھاگ جاتے ہیں، مودی جی کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے۔



