جرائم و حادثاتقومی خبریں

۵؍سالہ بچی کی مبینہ عصمت در ی واقعہ میں خواتین کمیشن کادہلی پولیس کو نوٹس

لڑکی کو شمالی دہلی میں بھلسوا ڈیری میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی

نئی دہلی ، 23دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دہلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے بھلسوا ڈیری علاقے میں ایک پانچ سالہ بچی کے مبینہ اغوا اور عصمت دری کے سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ دہلی خواتین کمیشن نے ایف آئی آر اور ملزمین کی گرفتاری کے بارے میں 26 دسمبر تک تفصیلات دینے کو کہا ہے۔ خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے بھی اس معاملہ پر ٹویٹ کیا ہے۔ڈی سی ڈبلیو کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی میں 5 سالہ بچی کی عصمت دری کی گئی، متأثرہ بچی کو بھلسوا ڈیری میں گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا اور بعد میں اسے جھیل کے قریب پایا گیا۔ اس کی اب ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔ میری ٹیم اس کے ساتھ ہے۔ دہلی پولیس کو مجرم کو فوری گرفتار کرنے کا نوٹس ہم نے جاری کیا ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو پولیس نے کہا تھا کہ لڑکی کو شمالی دہلی میں بھلسوا ڈیری میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی بدھ کی شام اس وقت لاپتہ ہوگئی جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ ان کے مطابق لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد بھلسوا ڈیری پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی سیکشن 363 (اغوا کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی مہم شروع کی گئی اور لڑکی جھیل کے قریب سے ملی۔ اس کے مطابق اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے، پھر آئی پی سی کی دیگر دفعات اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس ایکٹ کی متعلقہ دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button