قومی خبریں

جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

یہ چھاپے ملی ٹنسی سے تعلق ہونے سے متعلق مختلف کیسوں کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

سری نگر، 24دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر لگاتار دوسرے دن چھاپے مارے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کی صبح جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے تعلق ہونے سے متعلق مختلف کیسوں کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔بتادیں کہ این آئی اے نے جمعے کے روز جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں 14 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ این آئی اے نے جمعے کے روز آر سی 05/2022 این آئی اے/ جے ایم یو کیس کے سلسلے میں کولگام، پلوامہ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستانی کمانڈورں کی شہ پر مختلف جعلی ناموں کے تحت کالعدم تنظیموں اور ملی ٹنٹ اعانت کاروں کی طرف سے ملی ٹنٹ اور دیگر تخریبی کاروائیاں انجام دینے کے لئے کی جارہی سازشوں کے متعلق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button