مذہب ِ اسلام کے متعلق اشتعال انگیز ویڈیو پر کاروائی ، ملزم آکاش گرفتار
پولیس نے ملزم آکاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے
مرادآباد، 26 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یوپی کے مرادآباد ضلع میں ایک نوجوان کو مذہب اسلام کیخلاف نازیبا تبصرہ کا ملزم پایا گیا۔ اس کے بعد ریاست کی پولیس نے ملزم آکاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ دراصل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس کا پولیس افسران نے نوٹس لے لیا ہے۔پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پاک باڑہ کے علاقے کے رہنے والے آکاش نے ایک ویڈیو بنائی ہے، جس میں مسلمانوں کے مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض زبان استعمال کی ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کاروائی کی۔دراصل، مرادآباد شہر کا ماحول خراب کرنے کی سازش کے لیے سوشل میڈیا پر اسلام مذہب کے حوالے سے ایک متنازعہ پوسٹ کی گئی تھی۔
متنازعہ پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی۔ اسی دوران تفتیش میں پولس نے پاک باڑا علاقے کے ایک گاؤں کے رہنے والے آکاش کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔اسی دوران شکایت کنندہ نے پاک باڑا تھانے میں پولیس سے شکایت درج کرائی۔ الزام یہ تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں مذہب ِ اسلام کے متعلق مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے نازیبا تبصرہ کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے حکم پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس معاملہ میں ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا کا کہنا ہے کہ مرادآباد ضلع کے پاک باڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری طور پر شکایت کا نوٹس لیاگیا۔ کیس کی تحقیقات کے دوران ویڈیو وائرل کرنے اور مذہب ِ اسلام کے متعلق توہین آمیز تبصرہ کے مرتکب نوجوان آکاش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



