سرورقفلمی دنیا

مہلوکہ تیونشا شرما 20 سال کی عمر میں کروڑوں کی جائیداد چھوڑ گئی

ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ تیونشا شرما Tunisha Sharma  کی موت کی خبر سے مہلوکہ کے مداح صدمے میں ہیں

ممبئی ،27دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ تیونشا شرما Tunisha Sharma  کی موت کی خبر سے مہلوکہ کے مداح صدمے میں ہیں۔ ٹی وی شو علی بابا ’داستانِ کابل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تیونشا شرما 24 دسمبر کو شو کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔ تیونشا کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق تیونشا اپنے خاندان کی واحد رکن تھی جو پیسے کماتی تھی۔ بیٹی کی موت کے بعد اس کی ماں بالکل ٹوٹ چکی ہے۔تیونشا کی والدہ نے اپنے ساتھی اداکار شیزان کے خلاف خودکشی پر اکسانے کی شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیونشا نے اپنے پیچھے 15 کروڑ روپے کی جائیداد اور ایک لگژری اپارٹمنٹ چھوڑا ہے۔ تیونشا نے ایک انٹرویو میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ والا ’’لو شو‘‘ میں کام کرنے سے پہلے ہی میں ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

میں چھوٹی عمر سے ہی کام کر رہی ہوں اور کم عمری میں ہی اپنے والد سے محروم ہو گئی تھی۔دریں اثناء اداکار شیزان خان نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ متوفی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے دوران متعدد لڑکیوں کو ڈیٹ کر تا تھا۔ منگل کوپولیس نے کہا کہ خان بار بار اپنے بیانات تبدیل کر رہا ہے اور ابھی تک اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے کہ اس نے اپنے علی بابا داستانِ کابل کے معاون اداکارہ ، جو اس کی پرانی گرل فرینڈ تھی، سے کیوں تعلق توڑا۔24 دسمبر کو تیونشا کی لاش ٹی وی سیریل کے سیٹ پر واش روم میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔ مہلوکہ اداکارہ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیزان تیونشا کو دھوکہ دے رہا تھا۔ تیونشا کی والدہ کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے اداکار کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس شیزان نامی ساتھی ادا کار اور مہلوکہ نوعمر اداکارہ نیونشا شرما کے سابق بوائے فرینڈ سے مستقل پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button