جرائم و حادثاتسرورق

پہلے محبت پھر شادی اور طلاق،ایچ آئی وی پازیٹو خون سے بیوی کے قتل کی گھناؤنی سازش۔

شوہر نے بیوی کو ایچ آئی وی پازیٹو انجیکشن کیوں دیا؟  

 سورت :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) گجرات کے سورت میں ایک ایسا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی سے بدلہ لینے کے لیے انتہائی خطرناک منصوبہ بنایا۔ وہ اپنی سابقہ بیوی کو مارنا چاہتا تھا اور اسے مارنے کے لیے ایچ آئی وی پازیٹو خون کا انتخاب کیا۔

15سال قبل شنکر کامبلی نے اپنی بیوی سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں نے طویل افیئر کے بعد شادی کرلی۔ دونوں کے 2بچے بھی ہیں لیکن گزشتہ 2 سالوں سے دونوں کے درمیان اکثر تناؤ رہتا تھا۔ میاں بیوی میں لڑائی چل رہی تھی۔ اس کے بعد شنکر کی بیوی نے اس سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی دو سال قبل طلاق ہوگئی تھی لیکن بچوں کی وجہ سے وہ اکثر ملتے رہتے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں کے تعلقات پھر سے بہتر ہو رہے ہیں۔

 گھومنے کے بہانے  ایک سنسان علاقے میں لے گیا۔

دونوں نے 25 دسمبر یعنی کرسمس کے دن ایک ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنایا۔ یہ لوگ سارا دن ساتھ رہے۔ وہ دونوں ریستوراں گئے، اکٹھے کھانا کھایا، شاپنگ کرنے گئے، گھومے۔ اسی شام دونوں اکیلے وقت گزارنے کے لیے سورت کے علاقے مورا بھاگل گئے، لیکن یہاں آنے کے بعد شنکر کامبلی نے اپنی بیوی کے ساتھ کیا کیا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ موقع دیکھ کر شنکر نے اپنی بیوی کو ایچ آئی وی پازیٹیو کا انجکشن دیا۔ جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔

اب سوال یہ تھا کہ جب دونوں ایک دوسرے سے خوش تھے تو پھر اس شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟

آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ شنکر گزشتہ ایک ماہ سے اپنی بیوی کو مارنے کی تیاری کر رہا تھا۔ وہ قتل کے نئے طریقے سیکھنے کے لیے کرائم شوز دیکھتا تھا۔ شنکر کو ویب سیریز اور کرائم شوز سے ایچ آئی وی پازیٹو خون دینے کا خیال آیا۔ وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا اور اسے وہ وقت اتوار کو مل گیا۔شنکر کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ خاموشی سے اپنی بیوی کو ایچ آئی وی پازیٹو انجیکشن دے گا اور کسی کو خبر تک نہیں ہوگی۔ ایچ آئی وی پازیٹیو خون کی وجہ سے وہ آہستہ آہستہ بیمار پڑنے لگے گی اور پھر جلد ہی اس کی موت ہو جائے گی لیکن انجکشن لگنے سے شنکر کی بیوی مکمل طور پر بیہوش ہو گئی اور اس کی ساری پلاننگ خاک میں مل گئی۔ جیسے ہی اسے اسپتال لے جایا گیا تو یہ واضح ہو گیا کہ بیوی کو ایچ آئی وی خون کا انجکشن لگایا گیا ہے۔

شوہر نے بیوی کو ایچ آئی وی پازیٹو انجیکشن کیوں دیا؟  

دراصل شنکر کافی دنوں سے اپنی بیوی کو اپنے پاس واپس آنے کے لیے کہہ رہا تھا، لیکن بیوی اس کے لیے تیار نہیں تھی۔ وہ شنکر سے ملتی تھی، لیکن اس کے گھر واپس نہیں آنا چاہتی تھی۔ یہ پاگل شخص صرف اس بات سے ناراض تھا اور اس کا بدلہ لینے کے لیے اپنی بیوی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ پولیس پوچھ گچھ میں شنکر نے بتایا کہ اس نے ایک کرائم شو دیکھا تھا جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو کتے کے خون کا انجکشن لگایا تھا۔ اسے بھی اسی شو سے یہ خیال آیا۔

اسپتال سے ایچ آئی وی پازیٹو انجکشن لایا گیا۔

شنکر ایچ آئی وی پازیٹیو وارڈ میں گئے اور وہاں ایک مریض سے ملے اور اس کے خون کا نمونہ لے کر آئے۔ شنکر نے اسے بتایا کہ وہ جانچ کے لیے اس کا نمونہ لے رہا ہے۔ ملزم کی جیب سے خون کے نشانات بھی ملے ہیں اور اس نے خود اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ غصے اور انتقام کی آگ کسی کو کس حد تک جاسکتا ہے، سورت کا یہ واقعہ اس کی زندہ مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button