سرورققومی خبریں

مالکن نے کام کرنے والی ملازمہ کو زبردستی گھسیٹ کر لے گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

نوئیڈا میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ک

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) نوئیڈا میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن زبردستی گھسیٹ کر لے گئی، معاملہ سامنے آنے پر ملازمہ نے الزام لگایا کہ مالکن نے یرغمال بنا کر مارا پیٹا ۔ دل دہلا دینے والی تصویر دیکھ کر لوگ صدمے میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مالکن ملازمہ کو پکڑ کر لفٹ تک لے جا رہی ہے اور اس نے ملازمہ کا گلا پکڑ رکھا ہے۔ ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو عوام کے سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ کے اندملازمہ کو مارا پیٹا جا رہا ہے اور زبردستی گھر کے اندر کام کروانے کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر نمبر 121 کا ہے۔ یہ معاملہ کلیو کاؤنٹی ہائی پروفائل سوسائٹی کا ہے۔ لڑائی کا سارا واقعہ لفٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اس کے چنگل سے بچنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن وہ خود کو چھڑانے میں ناکام ہے۔ کئی بار کوشش کرنے کے باوجود خاتون لڑکی کو گھسیٹ کر لے جاتی ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ گھریلو کام کاج کے دوران مالکن اسے مارتی ہے۔ متاثرہ ملازمہ نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کے دوران اس کے سر پر بھی چوٹیں آئیں۔ فی الحال یہ معاملہ تھانہ فیز 3 سے متعلق ہے۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یرغمال لڑکی کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔لڑکی کے والد کی طرف سے دی گئی اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button