بہار:’بھوج‘ میں کھانا کھانے کے بعد 35 افراد کی حالت خراب ، 1 ہلاک، دوسرازیرعلاج
بہار:’بھوج‘ میں کھانا کھانے کے بعد 35 افراد کی حالت خراب ، 1 ہلاک، دوسرازیرعلاج

سپول: (اردودنیا.اِن)بہار کے سپول ضلع میں اتوار کے روز ایک 12 سالہ بچے کی فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے موت ہوگئی، جبکہ 35 افراد بیمار ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیمار افراد میں سے تین چار کی حالت تشویشناک ہے، سب کوسلائن چڑھایا جارہا ہے۔وہیں ڈاکٹروں کی ٹیم سب کی نگرانی کر رہی ہے۔
واقعہ ضلع کے ترینی گنج تھانہ علاقہ کے پرتا پور وارڈ نمبر 1 کا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز مذکورہ وارڈ کے 35 افراد چھیکہ (منگنی) کا بھوج کھانے کے بعد بیمار ہوگئے، سب کو دست اور الٹیاں ہونے لگیں۔ اسی میں ایک 12 سالہ بچے سنتوش کمار کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دوسرازیراعلاج ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ کو یہ واقعہ پیش آیا۔
ہفتہ کی صبح سے ہی سبھی بیمار ہونا شروع ہوگئے۔ایسی صورتحال میں سب گاؤں کے ہی ڈاکٹر سے علاج کروا رہے تھے۔ اس دوران ایک بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد تمام بیمار افراد کو ترینی گنج سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زیر علاج ڈاکٹر کو بتایا گیا کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے سب کی صحت خراب ہوئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وکاس کمار، راجہ کمار، ورون کمار، ستیش کمار، رنکی کماری، پریتی کماری، رانی کماری، دلیپ کمار، مکیش کمار یادو، سورج نارائن یادو، مانجھا دیوی، دلخوش کمار، اوشا کماری، رینا دیوی، مانکھش کمار، سمپی کماری، چھوٹی یادو، نتیش کمار، منیش کمار وغیرہ۔



