سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

گھریلو نسخہ جات ,جگر کی گرمی فوری ختم کریں✍️ڈاکٹر قرۃ العین فاطمہ عثمان دہلی

اس آرٹیکل میں جگر کی گرمی دور کرکے اس کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے چند انتہائی مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو آپ کے جگر کو انتہائی تقویت دیں گے اور آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کر دیں گے۔

جگر ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اعضو ہے جو کئی اہم کام کرتا ہے جس میں کھانے کو پری ڈائجیسٹ کرنا، خون سے فاضل مادوں کو صاف کرنا اور پروٹین کی تشکیل وغیرہ کرنا شامل ہیں اور جگر کے خراب ہونے کی بڑی وجہ اس پر پڑنے والا کام کا بوجھ ہے جو غیر معیاری خوراک اور چکنائی سے بھرپور کھانے کھانے سے اس پر پڑتا ہے اور جگر میں گرمی پیدا کرتا ہے۔

جگر کی خرابی کی صورت میں جسم پر عام طور پر کئی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں جن میں پیشاب کا رنگ گہرا ہو جانا، براؤن پیگمینٹ شامل نہ ہونے کے باعث پاخانے کا رنگ ہلکا ہوجانا، لیور کا ایک خاص مادہ البومن پیدا نہ کرنا جس سے پاؤں اور ٹخنوں پر سوزش ظاہر ہونا، کھانے کے بعد طبیعت کا بھاری محسوس ہونا، جلد اور آنکھوں کا پیلا ہو کر یرقان ہوجانا۔

مزید نشانیوں میں جلد پر ناقابل برداشت خارش ہونا، جب جگر ٹھیک کام نہیں کرتا تو خون کو جمنے میں مدد دینا والا مرکب پیدا نہیں ہوتا اور ایسی صورت میں زخموں سے خون جاری ہوتا ہے اور تھمتا نہیں ہے اور یہ خون آنکھوں سے بھی جاری ہو سکتا ہے، بہت زیادہ تھکاؤٹ محسوس کرنا، متلی آنا اور بھوک کا ختم ہوجانا جیسی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں جگر کی گرمی دور کرکے اس کے افعال کو بہتر بنانے کے لئے چند انتہائی مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو آپ کے جگر کو انتہائی تقویت دیں گے اور آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کر دیں گے۔

لہسن اور پیاز: لہسن اور پیاز میں ایک خاص مرکب چولین پایا جاتا ہے جو جگر میں چربی پیدا ہونے سے روکتا ہے اور خاص امائنوایسڈ میتھینائن بھی پایا جاتا ہے جو جگر کی حفاظت کرتا ہے اور جگر سے چکنائی اور نقصان دہ مادے پیشاب کے راستے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ان دونوں سبزیوں کو کچی یا پکا کر اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور اگر آپ جگر میں گرمی محسوس کر رہے ہیں تو لہسن کے 2 سے 3 بڑے جوئے یا 10 سے 15 گرام کچا لہسن باریک کاٹ کر کم از کم 5 منٹ پڑا رہنے دیں اور پھر نہار منہ یا ناشتے میں بطور سلاد کھانا شروع کر دیں اور دوپہر کو ایک درمیانہ پیاز بطور سلاد کھائیں آپ کو 1 ہفتے سے بھی کم عرصے میں ان سبزیوں کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔

انار کی چائے: جسم میں دائمی بیماریوں کی بڑی وجہ سوزش ہے اور یہ سوزش دل، جگر، دماغ، گردوں سمیت تمام اعضا کو متاثر کرتی ہے اور انار کی چائے جب گرم پانی میں پکتی ہے تو اس کے اندر موجود اینٹی انفلامیٹری ( سوزش ختم کرنے والی) اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں اور انار میں موجود وٹامن سی اور کیلشیم اور پوٹاشیم جیسے مرنلز اسے ایک طاقتور ڈیٹوکس بنا دیتے ہیں جو جگر سے سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اور جگر میں موجود نقصان دہ چکنائی اور دیگر ذہریلے مادے پیشاب کے راستے خارج کر کے جگر کا بوجھ ہلکا کر دیتی ہے۔

انار کی چائے کئی طریقوں سے بنائی جاتی ہے اور اسے بنانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ دو بڑے انار لیکر اس میں سے دانے نکال لیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں پھر ان دانوں کو کسی برتن وغیرہ میں ڈال کر پیس لیں اور پھر ان پسے ہوئے دانوں کو جوس سمیت کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور اس کی افادیت اور ذائقے کو مزید بڑھانے کے لئے 2 کھانے کے چمچ شہد اس میں شامل کر سکتے ہیں پھر اس مرکب کے 2 کھانے کے چمچ ایک کپ قہوے بنانے کے لئے استعمال کریں اور ہر کھانے کے بعد اس قہوے کو پئیں اور صرف 2 سے 3 دن بعد آپ کو اس قہوے کی افادیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

کشمش کا پانی: 10 سے 20 گرام کشمش کو رات بھر پانی میں بھیگا رہنے دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو آگ پر گرم کرکے قہوہ بناکر استعمال کرنا شروع کریں یہ نسخہ کسی اکسیر سے کم نہیں ہے یہ جہاں آپ کے جگر کی گرمی ختم کر کے جگر کے افعال کو درست کر دے گا وہاں یہ جسم سے سوزش کا خاتمہ کرے گا خون سے برے کولیسٹرال کو صاف کرے گا، بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد دے گا، آنتوں میں جمی چکنائی کو خارج کرکے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنائے گا اور جسم و دماغ سب کو فائدہ دے گا۔

اس نسخے کو کم از کم 30 دن روزانہ استعمال کریں یہ حیرت انگیز طور پر آپ پر اثر انداز ہوگا اور جہاں جسم کی جگر سمیت کئی بیماریوں کو ٹھیک کرے گا وہاں اسے استعمال کرنے سے آپ اپنے جسم میں روزانہ کے کام کرنے کے لیے نئی توانائی محسوس کریں گے۔

لیموں اور شہد کا قہوہ: آدھے سے ایک لیموں کا رس اور ایک چائے کی چمچ شہد گرم پانی میں مکس کر کے صبح نہار منہ پینا شروع کر دیں یہ حیرت انگیز مکسچر جگر کی گرمی چند ہی دفعہ کے استعمال سے خارج کردے گا اور جسم سے فاضل چربی کو پگھلا کر وزن ہلکا کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا اس نسخے کو طب یونان اور آیورویدک کے طبیب جسم سے فاضل مادوں کو خارج کروانے کے لئے صدیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔

ہیگو پوائنٹ: ہاتھ کے انگوٹے اور بڑی انگلی کے درمیان یہ پوائنٹ دبانا آکوپریشر کے ماہرین کے نزدیک جسم میں ایسی انرجی پیدا کرتا ہے جو جسم سے فاضل مادے خارج کرنے اور خون صاف کرنے میں مدد دیتی ہے اس پوائنٹ کو دونوں پاتھوں پر روزانہ پانچ پانچ منٹ ہلکے اور درمیان پریشر سے دبائیں اور صدیوں ہرانے اس طریقہ علاج کو ہیگو پوائنٹ: ہاتھ کے انگوٹھے اور بڑی انگلی کے درمیان یہ پوائنٹ دبانا آکوپریشر کے ماہرین کے نزدیک جسم میں ایسی انرجی پیدا کرتا ہے جو جسم سے فاضل مادے خارج کرنے اور خون صاف کرنے میں مدد دیتی ہے اس پوائنٹ کو دونوں پاتھوں پر روزانہ پانچ پانچ منٹ ہلکے اور درمیان پریشر سے دبائیں اور صدیوں پْرانے اس طریقہ علاج کو بھی آزمائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button