سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اپنا خیال رکھیں,گرمیوں میں جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال-فاروق احمد انصاری

عام خیال یہ ہے کہ گرمیوں میں جلد سے زیادہ روغن کا اخراج ہوتاہے لیکن یہ خیال غلط ہے بلکہ گرمی کی وجہ سے جسم سے پسینہ زیادہ نکلتاہے

ہم ذکر کریں گے آنے والے موسم کا، چونکہ ابھی گرمیوں کی آمد تو نہیں ہوئی لیکن سورج اپنے شعاعیں بکھیرنے کیلئے بے تاب ہے اور وہ دن دور نہیں جب آپ دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے سائبان کی تلاش میں بھٹک رہی ہوں گی۔ گرم موسم انسانی جلد اور بالوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ گرمی کی حد ت سے جلد چکنی ہوجاتی ہے اور چہرے پرکیل مہاسے اور دانوں، داغ دھبوں کا بھی سبب بنتی ہے۔ ہم اپنی جلد کی نوعیت کے حساب سے اس کا خیال رکھ سکتے ہیں جیسے:

آئلی اسکن: عام خیال یہ ہے کہ گرمیوں میں جلد سے زیادہ روغن کا اخراج ہوتاہے لیکن یہ خیال غلط ہے بلکہ گرمی کی وجہ سے جسم سے پسینہ زیادہ نکلتا ہے اور یہ پسینہ چکنا ئی میں مل کر جسم سے روغن کے زیادہ اخراج کا تاثر دیتاہے لہٰذا گرمی کے موسم میں آپ کو احتیاط کرنی چاہئے۔اور اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے اپنے چہرے کو دن میںدو تین بارٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

خشک جلد: کچھ لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے اورگرمی کی حدت کے سبب ان کی جلد پر دھبے ہو جاتے ہیں لہذا اس موسم میں ایسے لوگ لا ئٹ مو ئسچر ائز ر کا استعمال کریںنا کہ ہیوی لوشن کا جو آپ موسم سرما میں استعمال کرتے ہیں۔پانی کی بیس (واٹر بیس موئسچر ائز ر) استعمال کریں جو جلد از جلد جذب ہوجائے اور جلد کو گرمی کی شدت سے بچا سکے۔

حساس جلد: کچھ لوگوں کی جلد بہت حساس ہو تی ہے ایسے لوگوں کے چہرے پر کیل مہاسے ،دانے بہت جلد نکل آتے ہیں۔اگر آپ کی ا سکن حساس ہے تو کریموں اور لوشن کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔ گرمیوں میں میں ہیوی کریم اورلوشن کے استعمال سے جلد کو نقصان پہنچ سکتاہے ان کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔اوردن میں دوبارہ کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھوئیں۔

پانی کا استعمال کریں: دن میں بار بار پانی اورجوس یالسی پئیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کے چہرے کو شگفتہ اورشاداب رکھنے کے لئے پانی سے بہتر کوئی ٹا نک نہیں۔اس لئے وافر مقدار میں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہلکی پھلکی غذا کا استعمال:گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں۔دہی سلا داور کچی سبزیاں اپنے کھانے میں ضرور استعمال کریں۔ کیونکہ سبزیاں چہرے کو شاداب رکھتی ہیں۔

پرفیوم کا استعمال: گھرسے آفس یا شاپنگ کے لئے باہر نکلنے سے پہلے اپنے پرس میں کوئی چھوٹی سی پر فیوم کی شیشی لیتی جائیں اور وقتا فوقتا پر فیوم لگائیں اتنا کہ صرف خو د کو ہی اس کی خوشبو محسوس ہو۔یہ خوشبو آپ کو تازگی کا احساس دلائے گی۔

آپ روز مرہ میں ذرا سی توجہ دیں تو آپ بھی بہترین جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔ مثلاََ  جلد کو ہر ممکن صاف ستھرا رکھیں۔

 جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے کے لئے روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔= کبھی بھی اپنے چہرے کی جلد کو مت نوچیں اور تولئے سے صاف کرتے وقت رگڑنے سے بھی پرہیز کریں۔

جلد کی اچھی صحت کے لئے دھوپ، اسٹیم یا گرم پانی سے غسل کرنا بھی مضر ہے لہٰذا ان سے بھی حتیٰ الامکان بچنے کی کوشش کریں۔

نہانے کے بعد جلد خشک ہونے سے پہلے موئسچرائزنگ لوشن استعمال کریں۔

 دن کے وقت جلد کو کم موائسچرائز کریں جب کہ رات کو سوتے وقت زیادہ موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں۔

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو بہتر یہی ہے کہ ان کاسمیٹکس پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کی حساسیت کے عین مطابق ہیں، اس سلسلے میں آپ اپنے اسکن کیئر اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

 ایکسر سائز کرنا بھی آپ کی جلد کی صحت کے لئے نہایت مفید ہو سکتا ہے۔

اپنے ہاتھوں کو چہرے کی جلد سے دور رکھیں۔

کبھی بھی اپنے چہرے پر ہونے والے کیل مہاسے کو ناخن سے نہ نوچیں، اس طرح مرض بڑھ جاتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلا کام یہ کریں کہ اپنے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے اور گردن کی جلد کا فیشل ضرور کریں۔

خشک موسم میں نہانے کے فوراً بعد اپنی کہنیوں، گھٹنوں اور پیروں کے پنجوں کی جلد موائسچرائزنگ کریں۔

 حساس جلد والے خواتین و حضرات اینٹی بیکٹیریل سوپ استعمال کریں۔= کم خوابی آپ کی جلد پر اثر انداز ہو سکتی ہے لہٰذا ہمیشہ اپنی نیند پوری کریں۔= اپنی اچھی اسکن کے لئے پھلوں اور دودھ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دھوپ آپ کی جلد اور بالوں کی سخت دشمن ہے۔ آیا آپ ایک خاتون ہیں یا مرد۔
اگر آپ بائیس سال یا چالیس سال کی عمر میں بھی خوب صورت نظر آنا چاہتے؍ چاہتی ہیں تو آپ کو دھوپ سے بچنا ہو گا اور بے شک آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہیں، آج ہی سے اپنی اچھی جلد اور صحت مند بالوں کی خاطر تیز دھوپ سے بچنا شروع کر دیں، کیوں کہ یہ آپ کے حسن کی سخت ترین دشمن ہے۔

 ہمیشہ SPF کے ساتھ فاؤنڈیشن استعمال کریں۔= صبح دس بجے سے شام تین بجے تک تیز دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں کیوں کہ اس وقت سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکتا ہے اور اس وقت دھوپ  میں تیز ترین تمازت ہوتی ہے۔ سن اسکرین کا استعمال کریں۔

سن اسکرین کو اپنی گردن، ہاتھوں اور جلد کی ہر اس جگہ پر لگائیں جہاں دھوپ پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button